بھارتی سائنسدانوں نے 27 مارچ 2019 کو مشن شکتی کے تحت اے سیٹ میزائل کا کامیاب تجربہ کیا تھا۔ اس دن اے سیٹ میزائل نے خلا میں اپنے ہی ایک سیٹلاٹ کو ہدف بنا کر اس میزائل کو داغا تھا۔
میزائل ہدف حاصل کرنے میں کامیاب رہا۔ یہ سیٹلاٹ 300 کلو میٹر دور زیریں زمینی مدار میں گھوم رہا تھا۔ اس تجربے کے کامیاب ہونے کے ساتھ ہی بھارت یہ صلاحیت حاصل کرنے والے مخصوص ممالک کی صف میں شامل ہو گیا تھا۔
راج ناتھ سنگھ نے جمعہ کو ٹویٹ کیا 'اے سیٹ میزائل کے کامیاب تجربہ کی پہلی سالگرہ پر میں مشن شکتی کے ساتھ منسلک اپنے تمام سائنسدانوں اور محققین کے تعاون کو فخر کے ساتھ یاد کرتا ہوں۔ ان کی سخت محنت سے بھارت کی سلامتی میں ایک نیا جز جڑ گیا'۔
ایک مزید ٹویٹ میں انہوں نے کہا 'مشن شکتی کی کامیابی سے بیرونی خلا میں اپنے سیٹلاٹ کی سکیورٹی میں ہماری صلاحیت ثابت ہوئی ہے۔ اس سے بھارت دنیا میں چوتھی سب سے بڑی خلائی طاقت بن گیا ہے۔ یہ ہر بھارتی کے لیے فخر کا لمحہ تھا اور سب کو ڈی آر ڈی او اور اسرو کے سائنسدانوں کو اس کامیابی پر سلام کرنا چاہئے۔