ETV Bharat / state

دہلی پولیس کی کارروائی پر انل کمار نے کیا کہا؟

author img

By

Published : May 19, 2020, 12:03 PM IST

دہلی کانگریس کے ریاستی صدر چودھری انِل کمار کو لاک ڈاؤن قوانین کی خلاف ورزی کرنے پر گرفتار کیا گیا تھا جس کے بعد انہیں ضمانت مل گئی۔ اس درمیان پیر کے روز انہوں نے کہا کہ دہلی پولیس کے ذریعہ میرے خلاف جو ایف آئی آر درج کی گئی ہے وہ میرے حوصلے کو نہیں توڑ سکتی ہے۔

'میرے خلاف ایف آئی آر میرے حوصلے کو نہیں توڑ سکتی'

کانگریس کے ریاستی صدر چودھری انِل کمار نے پیر کو کہا کہ دہلی پولیس کے ذریعہ میرے خلاف جو ایف آئی آر درج کی گئی ہے وہ میرے حوصلے کو نہیں توڑ سکتی۔

انہوں نے کہا کہ اس سے میرے ارادے کو مضبوطی ملی ہے اور جہاں بھی غریبوں کی مدد کی ضرورت ہے ہم وہاں ان کی مدد کریں گے۔

چودھری انِل کے جاری کردہ ایک بیان میں انہوں نے کہا ہے کہ کووڈ 19 وبا کی وجہ سے جب مزدور لوگ ایک خوفناک بحران سے گزر رہے ہیں اور اگر ان کی مدد کرنا کوئی جرم ہے جس کے لئے ہمیں سزا سنائی گئی ہے تو ہمیں کوئی پچھتاوا نہیں ہے۔

انہوں نے کہا کہ کانگریس پارٹی کی ثقافت اور تاریخ لوگوں کی خدمت کے لئے رہی ہے۔ جب یہ تارکین وطن مزدور مشکلات سے گزر رہے ہیں، تو دہلی کانگریس نہ صرف غریب تارکین وطن مزدوروں کی مدد کررہی ہے بلکہ کانگریس کی تاریخ کو زندہ بھی کررہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ دہلی حکومت اپنی ناکامیوں کو چھپانا چاہتی ہے۔ آئیسو لیشن وارڈ میں رکھے جانے والے ان غریب مہاجروں مزدوروں کی حالت انتہائی قابل رحم ہے، لیکن حکومت چاہتی ہے کہ لوگوں کو ان کی حالت کے بارے میں پتہ نہ چلے۔

ایسے مشکل وقت میں اروند کیجریوال ٹی وی شوز میں مصروف ہیں اور دارالحکومت میں کورونا کے پھیلاؤ کو روکنے کے لئے بروقت جانچ بھی نہیں کی جارہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ آئیسو لیشن وارڈ میں مہاجر مزدوروں کی اتنی بڑی تعداد موجود ہے کہ ان کی قطار سڑکوں تک پہنچ رہی ہیں، لیکن کوئی بھی افسر ان مزدوروں کی پرواہ نہیں ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.