ETV Bharat / state

Fake steroids Recovered: نوئیڈا میں نقلی انجیکشن اور ٹیبلٹز برآمد - urdu news

نوئیڈا میں غیر ملکی مینوفیکچررز برانڈ کے نام سے نقلی اسٹیرائیڈ انجیکشن (Fake Steroid Injections) اور ٹیبلٹز برآمد کیا گیا۔ ان انجیکشن اور گولیوں پر روس، امریکہ، برلن، میکسیکو وغیرہ کے مینوفیکچررز کے نام پرنٹ تھے۔ ان انجیکشن اور ادویات کو امپورٹیڈ کے نام پر جم وغیرہ میں مہنگے داموں فروخت کیا جاتا تھا۔

Fake Steroid Injections Recovered: نوئیڈا میں نقلی انجیکشن اور ٹیبلٹز برآمد

author img

By

Published : Nov 23, 2021, 5:42 PM IST

اتر پردیش کے نوئیڈا میں ڈسٹرکٹ ڈرگ انسپکٹر ویبھو ببر کی ٹیم نے ضلع میں غیر قانونی منشیات (Illegal Drugs) کے حوالے سے بڑی کامیابی حاصل کی۔

Fake Steroid Injections Recovered: نوئیڈا میں نقلی انجیکشن اور ٹیبلٹز برآمد

ایک مکان پر چھاپہ ماری کرتے ہوئے غیر ملکی مینوفیکچررز برانڈ کے نام سے نقلی اسٹیرائیڈ انجیکشن اور ٹیبلٹز برآمد کیا۔ انسپیکٹر بیبھو ببر نے بتایا کہ مخبر کی اطلاع پر وشنولی گاؤں میں واقع ایک مکان پر چھاپہ مار کر اس کے تین کمروں سے بڑی مقدار میں اسٹیرائڈز کے انجیکشن اور گولیوں کے تیار پیک، نیم تیار شدہ پیک برآمد کیے گئے۔

انہوں نے کہا کہ جن انجیکشن اور گولیوں پر روس، امریکہ، برلن، میکسیکو وغیرہ کے مینوفیکچررز کے نام پرنٹ تھے۔ ان انجیکشن اور ادویات کو امپورٹیڈ کے نام پر جم وغیرہ میں مہنگے داموں فروخت کیا جاتا تھا۔

موقع پر موجود مکان مالک انوج کمار نے نہ تو کوئی ڈرگ لائسنس (Drug License) دکھایا اور نہ ہی متعلقہ دواؤں کی خرید و فروخت کی تفصیلات پیش کیں۔

اس سلسلے میں موقع سے 20 ادویات کے نمونے بھی جانچ کے لیے اکٹھے کیے گئے۔ پیکنگ میٹریل کے ساتھ ساتھ دواسازی کی تیاری میں استعمال ہونے والی مشینیں اور دیگر آلات جیسے لائو فلائزرز، ویکیوم اور فلٹریشن پمپ وغیرہ ضبط کر لیے گئے۔ مشینیں اور دیگر آلات کی مارکیٹ ویلیو تقریباً 1.5 کروڑ ہے۔

یہ بھی پڑھیں: نوئیڈا: نقلی ادویات کی فیکٹری پر چھاپہ، 20 لاکھ مالیتی دوائیں ضبط

انہوں نے کہا کہ مہندرا XUV 500 اور ایک ایکٹیوا اسکوٹی بھی موقع سے ضبط کیا گیا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ اس میں ملوث تین افراد کے خلاف ایف آئی آر درج کی گئی ہے۔ جمع کیے گئے نمونے کی رپورٹ موصول ہونے کے بعد ڈرگس اینڈ کاسمیٹکس ایکٹ 1940 کے تحت کارروائی کی جائے گی۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.