ETV Bharat / state

ووٹنگ مشین سے متعلق عرضی پر آئندہ ہفتے سماعت

سپریم کورٹ عام انتخابات میں الیکٹرانک ووٹنگ مشین میں دیے گئے ووٹوں کو ووٹر ویریفائیڈ پیپر آڈٹ ٹریل کی پرچیوں سے ملانے کے سلسلے میں اگلے ہفتے اپنے حکم پر نظر ثانی کرے گا۔

author img

By

Published : May 3, 2019, 7:57 PM IST

evm

تلگودیشم پارٹی کے سربراہ اور آندھراپردیش کے وزیراعلیٰ ایم چندرا بابو نائیڈو سمیت 21 حزب اختلاف کی جماعتوں کے اعلیٰ رہنماؤں کی جانب سے ایڈوکیٹ ابھیشیک منو سنگھوی نے چیف جسٹس رنجن گگوئی کی صدارت والی بینچ کے سامنے معاملے کا خصوصی طور پر ذکر کیا اور نظر ثانی کی عرضی پر سماعت جلد کرنے کی درخواست کی۔

کورٹ نے سنگھوی کی درخواست کو قبول کرتے ہوئے کہا کہ 'وہ اگلے ہفتے معاملے کی سماعت کرے گا۔'

قابل ذکر ہے کہ عرضی گزاروں نے سپریم کورٹ کے 8 اپریل کے اس حکم پر دوبارہ غوروخوض کرنے کی درخواست کی ہے جس میں کورٹ نے الیکشن کمیشن کو تمام حلقہ اسمبلی سے ایک کے بجائے پانچ ووٹنگ مراکز کی ای وی ایم میں دیے جانے والے ووٹوں کو وی وی پیٹ کی پرچیوں سے ملانے کا حکم دیا تھا۔

عرضی گزاروں کا کہنا ہے کہ 'ایک کے بجائے پانچ ووٹنگ مراکز کے ای وی ایم کے ووٹوں کو وی وی پیٹ کی پرچیوں سے ملانے سے تشفی بخش نتیجہ حاصل نہیں ہو سکتا۔

حزب اختلاف کی عرضی میں کہا گیا ہے کہ '50 فیصد ووٹوں کو وی وی پیٹ کی پرچیوں سے ملایا جانا چاہیے اور کسی بھی خرابی کے پیش آنے کی صورت میں وی وی پیٹ کی گنتی کی بنیاد پر نتائج کا اعلان ہونا چاہیے۔

حزب اختلاف کے جن رہنماؤں نے عرضی دائر کی تھی ان میں چندرا بابو نائیڈو کے علاوہ کانگریس کے وینوگوپال، ترنمول کے ڈیریک اوبرائن، بی ایس پی کے ستیش چند مشرا، ڈی ایم کے کے ایم کے اسٹالن، سی پی آئی ایم کے ٹی کے رنگ راجن، آر جے ڈی کے منوج کمار جھا، اے اے پی کے اروند کیجریوال، نیشنل کانفرنس کے فاروق عبد اللہ، سی پی آئی کے سدھاکر ریڈی، آر ایل ڈی کے اجیت سنگھ اور اے آئی یو ڈی ایف کے بدرالدین اجمل کے نام شامل ہیں۔

Intro:Body:

news

Conclusion:
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.