ڈاکٹر ہرشوردھن نے منگل کو یہاں ڈپارٹمنٹ آف بایو ٹکنولوجی سمیت دیگر اداروں کے ساتھ ویڈیو کانفرنس کے ذریعہ میٹنگ میں کہا کہ 'ملک میں آر ٹی-پی سی آر ٹیسٹنگ کٹ بنانے کے عمل کا کام اڈوانس اسٹیج پر ہے۔ انڈین کاونسلنگ آف میڈیکل ریسرچ کی طرف سے اجازت ملنے کے بعد اس کی تیاری شروع ہوجائے گی اور 31مئی تک ملک میں روزانہ ایک لاکھ جانچ ممکن ہوسکے گی۔
انہوں نے کہا کہ 'گذشتہ سات روز سے 80 اضلاع میں کورونا کا کوئی نیا معاملہ سامنے نہیں آیا ہے۔47 اضلاع میں 14روز سے اور 39 میں 21دنوں سے کورونا کا ایک بھی مریض نہیں ملا ہے۔ اس کے علاوہ 28 دنوں سے 17 اضلاع میں کوئی بھی کورونا کی زد میں نہیں آیا ہے۔