ETV Bharat / state

Exercise Restraint In Reporting Communal Tensions: فرقہ وارانہ تشدد کی غیرجانبدارانہ رپورٹنگ کی جائے، ایڈیٹرز گلڈ آف انڈیا کا صحافیوں کو مشورہ - ایڈیٹرز گلڈ آف انڈیا کا مشورہ

ایڈیٹرز گلڈ آف انڈیا نے کہا کہ فرقہ وارانہ واقعات میں متعدد مرتبہ ایسا دیکھا گیا ہے کہ اصل حقیقت کے اٹل میڈیا میں ڈھنڈورہ پیٹا جاتا ہے۔ تنظیم نے اس طرح کے واقعات کی تحمل کے ساتھ اور پیشہ وارانہ طریقوں سے رپورٹنگ کرنے کا مشورہ دیا ہے۔ Editors guild of India urges journalists to exercise restraint while reporting communal clashes

فرقہ وارانہ تشدد کی غیرجانبدارانہ رپورٹنگ کی جائے، ایڈیٹرز گلڈ آف انڈیا کا صحافیوں کو مشورہ

author img

By

Published : Apr 19, 2022, 7:31 PM IST

بھارت میں صحافیوں کی اعلٰی تنظیم 'ایڈیٹرز گلڈ آف انڈیا‘ نے تمام مدیروں اور صحافیوں پر زور دیا ہے کہ وہ ملک کے مختلف علاقوں میں ہوئے فرقہ وارانہ فسادات کی رپورٹنگ کرتے وقت انتہائی تحمل کا مظاہرہ کریں اور پیشہ ورانہ معیارات پر عمل پیرا ہوں۔ گلڈ کی صدر سیما مصطفیٰ، جنرل سیکرٹری سنجے کپور اور خازن اننتھ ناتھ نے ایک مشترکہ بیان میں کہا کہ ’اگرچہ تنظیم کو اس بات کا ادراک ہے فسادات میں گراونڈ زیروں پر رپورٹنگ کرنے میں کن خطرات سے دوچار ہونا پڑتا ہے لیکن دو طبقات کے درمیان ہوئی جھڑپوں کی رپوٹنگ کرتے وقت رپورٹرز کی جانب صے صحافتی آداب و اقتدار کا خیال نہیں رکھا جانا انتہائی مایوس کن ہے‘۔

فرقہ وارانہ تشدد کی غیرجانبدارانہ رپورٹنگ کی جائے، ایڈیٹرز گلڈ آف انڈیا کا صحافیوں کو مشورہ
فرقہ وارانہ تشدد کی غیرجانبدارانہ رپورٹنگ کی جائے، ایڈیٹرز گلڈ آف انڈیا کا صحافیوں کو مشورہ

بیان میں کہا گیا کہ ’سب سے پہلے خبر نشر کرنے اور سامعین کو اپنی جانب راغب کرنے کی دوڑ میں ایڈیٹرز اور رپورٹرز حقائق کو توڑ مروڑ کر پیش کرتے ہیں اور ازخود نتیجہ اخز کرکے ایک کمیونٹی کو ذمہ دار قرار دیتے ہیں۔ اس دوڑ میں زمینی حقائق کا پاس و لحاظ نہیں رکھا جاتا جبکہ اس صورتحال کے دیرپا اثرات مرتب ہوسکتے ہیں۔ جیسا کہ ملک میں فرقہ وارانہ تشدد واقعات کی طویل تاریخ سے یہ ظاہر ہوتا ہے کہ اکثر واقعات میں جو نظر آتا ہے ویسا اصل میں نہیں ہوتا۔ اس طرح کے واقعات میں سیاست دانوں، پولیس اہلکاروں اور سیاسی اثر و رسوخ رکھنے والی تنظیموں کے ملوث ہونے کے دستاویزی ثبوت موجود ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:

Editors Guild of India on Kashmir Press Club: ایڈیٹرز گلڈ آف انڈیا کشمیر پریس کلب پر 'جبرا قبضے' سے برہم

لہٰذا، ایسے حالات میں ایڈیٹرز کا فرض بنتا ہے کہ وہ اپنے تجربہ اور نقطہ نظر کو نیوز رومز میں بروئے کار لاتے ہوئے خبروں کو پیش کریں۔ گلڈ کا خیال ہے کہ ہر صحافی کے لیے یہ ضروری ہے کہ وہ انصاف پسندی اور غیرجانبداری سے کام لے تاہم پولرائزیشن کے کھیل میں خود کو پیادہ نہ بنائے۔ پیشہ صحافت کی کئی اہم ذمہ داریاں اور عظیم مقاصد ہوتے ہیں۔ افواہوں کو ہوا نہ دیتے ہوئے سماج میں امن و فرقہ وارانہ ہم آہنگی کو فروغ دیں اور تعصب سے بالاتر ہونا چاہئے۔ ایک شہری کو دوسرے شہری کے خلاف نہ بھڑکانا ہی صحافی کی اصل منصبی ذمہ داری ہے۔

For All Latest Updates

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.