نئی دہلی: دہلی کے وزراء آتشی اور سوربھ بھردواج نے بدھ کے روز دیر گئے دعویٰ کیا کہ ڈائریکٹوریٹ آف انفورسمنٹ (ای ڈی) کا دہلی کے وزیراعلی پی اور عام آدمی پارٹی کے کنوینر اروند کیجریوال کو گرفتار کرنے کا امکان ہے۔ کیجریوال نے بدھ کو دہلی ایکسائز پالیسی مقدمے کے سلسلے میں ای ڈی کے سمن کو نظر انداز کرتے ہوئے اس کے دفتر حاضر نہیں ہوئے تھے۔
-
News coming in that ED is going to raid @ArvindKejriwal’s residence tmrw morning. Arrest likely.
— Atishi (@AtishiAAP) January 3, 2024 " class="align-text-top noRightClick twitterSection" data="
">News coming in that ED is going to raid @ArvindKejriwal’s residence tmrw morning. Arrest likely.
— Atishi (@AtishiAAP) January 3, 2024News coming in that ED is going to raid @ArvindKejriwal’s residence tmrw morning. Arrest likely.
— Atishi (@AtishiAAP) January 3, 2024
-
सुनने में आ रहा है कल सुबह मुख्यमंत्री केजरीवाल जी के घर ED पहुँच कर उन्हें गिरफ़्तार करने वाली है ।
— Saurabh Bharadwaj (@Saurabh_MLAgk) January 3, 2024 " class="align-text-top noRightClick twitterSection" data="
">सुनने में आ रहा है कल सुबह मुख्यमंत्री केजरीवाल जी के घर ED पहुँच कर उन्हें गिरफ़्तार करने वाली है ।
— Saurabh Bharadwaj (@Saurabh_MLAgk) January 3, 2024सुनने में आ रहा है कल सुबह मुख्यमंत्री केजरीवाल जी के घर ED पहुँच कर उन्हें गिरफ़्तार करने वाली है ।
— Saurabh Bharadwaj (@Saurabh_MLAgk) January 3, 2024
سوشل میڈیا پلیٹ فارم پر بھردواج نے اپنی پوسٹ میں کہا کہ سنا ہے کہ کل صبح ای ڈی وزیراعلی اروند کیجریوال کے گھر پہنچ کر انہیں گرفتار کرنے والی ہے۔ یہ دعوے اس وقت سامنے آئے ہیں جب دہلی کے وزیر اعلیٰ نے بدھ کو ای ڈی کے ذریعہ انہیں جاری کردہ تیسرا سمن بھی نظر انداز کردیا۔ ای ڈی نے دہلی کے مبینہ شراب گھوٹالہ کیس کے سلسلے میں گزشتہ سال 22 دسمبر کو وزیر اعلی اروند کیجریوال کو تیسرا سمن جاری کیا تھا، جس میں انہیں 3 جنوری کو ایجنسی کے سامنے حاضر ہونے کو کہا گیا تھا۔
-
Delhi CM @ArvindKejriwal likely to be raided tomorrow early morning by ED
— Dr. Sandeep Pathak (@SandeepPathak04) January 3, 2024 " class="align-text-top noRightClick twitterSection" data="
">Delhi CM @ArvindKejriwal likely to be raided tomorrow early morning by ED
— Dr. Sandeep Pathak (@SandeepPathak04) January 3, 2024Delhi CM @ArvindKejriwal likely to be raided tomorrow early morning by ED
— Dr. Sandeep Pathak (@SandeepPathak04) January 3, 2024
مزید پڑھیں: ای ڈی نے کیجریوال کو دوسری بار بھیجا سمن، 21 دسمبر کو پوچھ گچھ کے لیے بلایا
پارٹی ذرائع کے مطابق کجریوال نے 2024 میں ہونے والے پارلیمانی انتخابات سے پہلے انہیں انتخابی مہم سے روکنے کے اقدام کے طور پر نوٹس کے وقت پر سوال کھڑا کیے ہیں۔ دہلی کے وزیر اعلیٰ کو سب سے پہلے مرکزی ایجنسی نے 2 نومبر کو پیش ہونے کے لیے طلب کیا تھا۔ تاہم انہوں نے اس نوٹس کو نظر انداز کرتے ہوئے ای ڈی کے دفتر حاضر نہیں ہوئے۔ وزیراعلی اروند کیجروال نے مزید الزام عائد کیا کہ مذکورہ سمن ایک سیاسی سازش ہے۔ دریں اثناء عام آدمی پرٹی کے رہنماوں نے 2024 کے لوک سبھا انتخابات سے ٹھیک پہلے نوٹس کے وقت پر بھی سوال اٹھایا۔