دہلی: کانگریس کی سابق صدر سونیا گاندھی اور راہول گاندھی کی مشکلات میں اضافہ ہوسکتا ہے۔ انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ (ای ڈی) نے نیشنل ہیرالڈ کیس میں کانگریس سے منسلک اے جے ایل اور ینگ انڈیا کے کروڑوں روپے کے اثاثوں کو عارضی طور پر ضبط کرنے کا حکم جاری کیا ہے۔ ای ڈی نے منی لانڈرنگ کیس میں یہ کارروائی کی ہے۔ اس کے تحت 751.9 کروڑ روپے کی جائیداد ضبط کی گئی ہے۔ مرکزی تفتیشی ایجنسی نے کہا کہ ضبط کیے گئے اثاثوں میں اے جے ایل کی دہلی، ممبئی اور لکھنؤ سمیت کئی مقامات پر جائیدادیں ہیں۔ اس کی کل لاگت 661.69 کروڑ روپے ہے۔ ای ڈی نے کہا کہ ینگ انڈیا کی جائیداد کی قیمت 90.21 کروڑ روپے ہے۔
-
ED has issued an order to provisionally attach properties worth Rs. 751.9 Crore in a money-laundering case investigated under the PMLA, 2002. Investigation revealed that M/s. Associated Journals Ltd. (AJL) is in possession of proceeds of crime in the form of immovable properties…
— ED (@dir_ed) November 21, 2023 " class="align-text-top noRightClick twitterSection" data="
">ED has issued an order to provisionally attach properties worth Rs. 751.9 Crore in a money-laundering case investigated under the PMLA, 2002. Investigation revealed that M/s. Associated Journals Ltd. (AJL) is in possession of proceeds of crime in the form of immovable properties…
— ED (@dir_ed) November 21, 2023ED has issued an order to provisionally attach properties worth Rs. 751.9 Crore in a money-laundering case investigated under the PMLA, 2002. Investigation revealed that M/s. Associated Journals Ltd. (AJL) is in possession of proceeds of crime in the form of immovable properties…
— ED (@dir_ed) November 21, 2023
ای ڈی نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم 'ایکس' پر ایک بیان جاری کرتے ہوئے کہا کہ اخبار کے پبلشر ایسوسی ایٹڈ جرنل لمیٹڈ (اے جے ایل) اور اس کی ہولڈنگ کمپنی ینگ انڈیا کے خلاف پی ایم ایل اے کے تحت ایک حکم جاری کیا گیا ہے۔ بیان میں کہا گیا ہےکہ "تفتیش سے یہ بات سامنے آئی ہے کہ اے جے ایل کے پاس غیر منقولہ جائیدادوں کی شکل میں جرائم کی آمدنی ہے، جو ملک کے کئی شہروں جیسے دہلی، ممبئی اور لکھنؤ میں واقع ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: ہمارے لڑکے میچ جیت رہے تھے لیکن پھر پنوتی ۔۔۔ راہل گاندھی کا طنز
انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ یعنی ای ڈی نے اس معاملے میں کانگریس کی سابق صدر سونیا گاندھی، راہل گاندھی اور پارٹی صدر ملکارجن کھرگے سے پوچھ گچھ کی ہے اور ان کے بیانات ریکارڈ کیے ہیں۔ ای ڈی کی اس کارروائی پر کانگریس کے سینئر لیڈر ابھیشیک منو سنگھوی نے کہاکہ "ای ڈی کی طرف سے اے جے ایل کی جائیدادوں کو ضبط کرنے کی خبر 5 ریاستوں کے انتخابات میں بی جے پی کی یقینی شکست سے توجہ ہٹانے کی کوشش ہے جو مایوسی کو ظاہر کرتی ہے‘۔