ملک کی اہم ڈیفنس ریسرچ اینڈ ڈیولپمنٹ آرگنائزیشن(ڈی آر ڈی او)نے پی پی ای کٹ، بجلی کے آلات اور کپڑوں وغیرہ کو جراثیم سے پاک کرنے کیلئے الٹراکلین نام کا آلہ تیار کیا ہے۔
ڈی آرڈی او کی لیباریٹری انماس نے پرائیویٹ شعبہ کمپنی جیل کرافٹ ہیلتھ کیئر پرائیویٹ لمیٹڈ کے ساتھ مل کر یہ آلہ تیار کیا ہے۔
یہ آلہ پوری طرح سے بین الاقوامی ٹکنالوجی کے مطابق ہے اور کئی طرح کے حفاظتی اقداما ت سے لیس ہے۔
اس آلہ کو الگ الگ سائز میں بنایا جائے گا۔ آلہ میں اوجونیٹ اسپیس ٹکنالوجی کا استعمال کیا جائے گا۔
یہ بجلی سے چلے گا او ر اس سے ماحولیات کو نقصان پہنچانے والا کسی قسم کا اخراج نہیں ہوگا۔