ETV Bharat / state

ڈاکٹر محمد خالد کو اتھارٹی لائسنسنگ مقرر کیے جانے پر اظہار مسرت - ڈاکٹر محمد خالد کو اتھارٹی لائسنسنگ مقرر کیے جانے پر اظہار مسرت

ڈاکٹر محمد خالد کو بطور اسسٹنٹ ڈرگس کنٹرولر (یونانی) کے لائسنسنگ اتھارٹی کی اہم ذمہ داری تفویض کی گئی ہے۔ ان کو اتھارٹی لائسنسنگ مقرر کیے جانے پر ہر طرف خوشی کا اظہار کیا جا رہا ہے۔

dr mohammed khalid appointment as licensing authority of unani in delhi
ڈاکٹر محمد خالد کو اتھارٹی لائسنسنگ مقرر کیے جانے پر اظہار مسرت
author img

By

Published : May 3, 2020, 9:21 PM IST

آئین ہند کے ڈرگس اینڈ کاسمیٹکس رول 152 مجوزہ ڈرگس اینڈ کاسمیٹکس صنعت کاری ایکٹ 1940 (23 آف 1940) کے تحت حکومت دہلی میں بطور اسسٹنٹ ڈرگ کنٹرولر (یونانی) اور ان کے ساتھی ڈاکٹر وجے کمار اسسٹنٹ ڈرگ کنٹرولر (آیورویدک) کو مذکورہ بالا ایکٹ کے تحت لائسنسنگ اتھارٹی کی اہم ذمے داری تفویض کی گئی ہے۔ اسی طرح آیورویدک کے ڈاکٹر وجے کمار کو بھی اسی عہدے پر فائز کیا گیا ہے۔ یقیناً یہ اہم ذمے داری ڈاکٹر محمد خالد کو ان کی سابقہ خدمات اور ذمے داریوں کے تئیں ان کی محنت و لگن و ایثار کی بنیاد پر ہی تفویض کی گئی ہے۔ ڈاکٹر محمد خالد کو ملنے والی اس ترقی پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے اصلاحی ہیلتھ کیئر فاؤنڈیشن کے جنرل سیکریٹری حکیم نازش احتشام اعظمی نے ادارہ کی جانب سے انہیں پر خلوص مبارکباد پیش کی ہے۔

dr mohammed khalid appointment as licensing authority of unani in delhi
ڈاکٹر محمد خالد

خیال رہے کہ وزارت صحت و خاندانی بہبود حکومت دہلی نے کافی غور خوض اور محکمہ کے ماہرین سے صلاح مشورہ کے بعد لائسنسنگ اتھارٹی جیسے بڑے منصب کے لیے ڈاکٹر محمد خالد کا انتخاب کیا ہے۔ حکیم نازش احتشام اعظمی نے بتایا کہ ڈاکٹر محمد خالد ایک لائق و فائق، محنتی اور اپنی ذمے داریوں کے تئیں ایمانداری اور مستعدی کے لیے طبی حلقہ میں احترام کی نظروں سے دیکھے جاتے ہیں۔ ڈاکٹر محمد خالد کا شمار ان کے میدان کے محنتی و ماہرین افسران میں ہوتا ہے۔ انہوں نے علی گڑھ مسلم یونیورسٹی سے امتیازی حیثیت سے بی یو ایم ایس پاس کیا اور اس کے بعد ڈاکٹر این ٹی آر یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنس سے ملحقہ نظامیہ طبی کالج حیدرآباد سے ایم ڈی (یونانی) کی سند حاصل کی ہے۔

واضح رہے کہ آیورویدک اور یونانی میڈیسن کے لیے ڈرگ کنٹرول سیل سنہ 1975 میں قائم ہوا تھا۔ اس اہم شعبہ کو ڈپارٹمنٹ آف ماڈرن میڈیسن فنکشنگ انڈر ڈائریکٹوریٹ آف ہیلتھ سروس، دہلی انتظامیہ نے تشکیل دیا تھا اور سنہ 1975 سے ہی اسی شعبہ کے ذریعے آیورویدک اور یونانی دواسازی کے لائسنس فراہم کیے جاتے رہے ہیں۔ بعدازاں، ڈائریکٹوریٹ آف انڈین سسٹم آف میڈیسن اینڈ ہومیوپیتھی (اب ڈائریکٹوریٹ آف آیوش) کے تحت حکومت دہلی کے زیر انتظام سنہ 1996 سے یہ ادارہ فعادل اور سرگرم عمل ہے۔

فی الحال اسی ادارہ کے ذریعہ لائسنسنگ کا کام بھی انجام دیا جا رہا تھا، جسے اب باضابطہ طور پر علیحدہ لائسنسنگ کے لیے تشکیل دیا گیا ہے۔ اس منصب پر ڈاکٹر محمد خالد کو فائز کیے جانے سے طب یونانی کے حلقے میں ہر طرف خوشی و مسرت کا اظہار کیا جا رہا ہے۔ حکیم نازش احتشام اعظمی نے مبارک باد دیتے ہوئے اس اعتماد کا اظہار کیا ہے کہ ڈاکٹر محمد خالد کے اس منصب پر فائز ہونے سے یونانی ادویہ سازی میں شفافیت اور اس کے معیار میں مزید بہتری آئے گی، جس سے اس کے تابناک ماضی سے یونانی کا رشتہ استوار کرنے اور مریضوں کا اعتماد یونانی ادویہ کی طرف بحال کرنے میں مدد ملے گی۔

اس موقع پر ڈاکٹر حکیم نازش نے کہا کہ ‘اپنی ذمے داریوں کے تئیں دیانتداری اور لگن کے لیے مشہور خالد صاحب یونانی ادویہ کا اعتماد عوام کے دلوں میں ضرور بٹھائیں گے’ ۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.