قومی دارالحکومت دہلی میں صحت اور خاندانی فلاح وبہبود کے مرکزی وزیر ڈاکٹر ہرش وردھن آج سنہ 2020/21 کے لیے عالمی ادارہ صحت (ڈبلیو ایچ او) کے ایگزیکٹو بورڈ کے چیئرمین منتخب ہوئے ہیں۔
خیال رہے کہ ڈاکٹر ہرش وردھن ایگزیکٹو بورڈ کے 147ویں سیشن کی مجازی اجلاس میں منتخب کیا گیا اور وہ جاپان کے ہیروکی ناکاتانی کی جگہ لیں گے۔
ایگزیکٹو بورڈ کے چیئرمین کی ذمہ داری قبول کرتے ہوئے ڈاکٹر ہرش وردھن نے کہا کہ 'میں آپ سبھی کے یقین اور اعتماد کے تئیں فخر محسوس کر رہا ہوں، بھارت اور تمام باشندے بھی فخر محسوس کررہے ہیں کہ یہ اعزازہم سب کو ملا ہے'۔
انہوں نے کووڈ۔19 کو ایک بڑا انسانی سانحہ قرار دیتے ہوئے کہا کہ اگلے دو دہائیوں میں کئی چیلنجز آسکتے ہیں اور ان تمام چیلنجزسے نمٹنے کے لیے مشترکہ اقدام کی ضرورت ہوگی۔
انہوں نے کہا کہ ان کے پیچھے ایک مشترکہ خطرہ ہے جس کے لیے کارروائی کی مشترکہ ذمہ داری کی ضرورت ہے۔
عالمی ادارہ صحت میں شامل رکن ممالک کے اتحاد کی بنیادی جذبے کا یہ اہم حصہ ہے، حالانکہ اس میں اقوام کی زیادہ مشترکہ نظریہ پسندی کی ضرورت ہے۔
وہیں دوسری جانب ملک میں آج عالمی وبا کورونا وائرس 'كووڈ-19' کے ایک دن میں سب سے زیادہ چھ ہزار معاملے درج کیے گئے، لیکن مرکزی حکومت کا کہنا ہے کہ ملک میں فی الحال یورپی ممالک جیسی خوفناک صورتحال نہیں ہے۔