ETV Bharat / state

محبت اور بھائی چارے کے پیغام کو عام کرنے کے لیے ڈیجیٹل مہم - پروفیسر ڈاکٹر میدھا

ملک میں کورونا بحران کے پیش نظر لاک ڈاؤن میں عظیم صوفی شاعروں اور سنت شعرا کی محبت اور بھائی چارے کے پیغام کو عام کرنے کے لیے ڈیجیٹل مہم کا آغاز کیا گیا ہے۔

digital campaign to spread the message of love and brotherhood
محبت اور بھائی چارے کے پیغام کو عام کرنے کے لیے ڈیجیٹل مہم
author img

By

Published : Jun 9, 2020, 1:36 PM IST

دہلی یونیورسٹی میں ہندی کی پروفیسر ڈاکٹر میدھا نے 'میں سجدے میں ہوں' کے نام سے اس مہم کا آغاز کیا ہے جس میں ویڈیو کی مدد سے پہلی صوفی خاتون شاعر سے لے کر بھکتی عہد کے سنت شعراء سے متعلق پروگرام دکھائے جا رہے ہیں۔ اب تک 25 ڈیجیٹل پروگرام ہوچکے ہیں اور 25 ہزار سے زیادہ لوگوں نے اسے پسند بھی کیا ہے۔

ڈاکٹر میدھا نے میڈیا کو بتایا کہ ہم سبھی 13 ویں صدی کے عظیم صوفی اسکالر، فقیر اور شاعر رومی کو جانتے ہیں اور ان کے علم و ادب سے بخوبی واقف ہیں۔ لیکن ہم میں سے بہت کم لوگ چوتھی صدی قبل عراق کے شہر بصرہ میں پیدا ہونے والی دنیا کی پہلی خاتون صوفی فقیر اور شاعر کو جانتے ہیں۔ رابعہ بصری نامی اس شاعرہ نے دنیا کو تصوف اور عشق حقیقی کا تحفہ دیا، یعنی 'محبت کا راستہ'، یعنی خدا صرف محبت کے ذریعے ہی پایا جاسکتا ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.