ETV Bharat / state

آکسیجن لانے کے لئے جنگی جہازوں کی تعیناتی - اسپتالوں میں آکسیجن کی قلت کا سامنا

آپریشن سمندر سیٹو دو کے تحت بیرون ممالک سے لکوڈ آکسیجن اور متعلقہ طبی سازوسامان لانے کے لئے بھارتیہ بحریہ نے جنگی جہازوں کو تعینات کیا ہے۔

آکسیجن لانے کے لئے جنگی جہازوں کی تعیناتی

author img

By

Published : May 2, 2021, 1:19 PM IST

دہلی: بھارتیہ بحریہ نے بیرون ملک سے لکوڈ آکسیجن سے بھرے کرائیوجینک کنٹینرز لانے کے لئے سات جنگی جہاز تیار کیے ہیں۔

اس تعلق سے بحریہ کے اعلی عہدیداروں نے بتایا کہ 'آپریشن سمندر سیٹو ٹو کے تحت بیرون ملک سے لیکویڈ آکسیجن اور متعلقہ طبی سازوسامان لانے کے لئے تعینات بحری جہازوں میں کولکتہ، کوچی، تلور، طب، تریکند، جلشیو اور ایراوت شامل ہیں۔

بحریہ نے یہ آپریشن ایسے وقت میں شروع کیا ہے جب دہلی اور دیگر کئی کے اسپتالوں میں آکسیجن کی قلت کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے، گزشتہ روز دہلی کے بترا اسپتال میں میڈیکل آکسیجن ختم ہونے کے باعث ایک ڈاکٹر سمیت 12 مریضوں کی موت ہوگئی۔

واضح رہے کہ بھارتیہ بحریہ نے بتایا کہ آئی این ایس تلوار بحرین کے منامہ سے 40 ٹن لیکویڈ آکسیجن لے کر آرہا ہے جبکہ آئی این ایس کولکاتہ دوحہ سے طبی سامان لینے گیا ہے۔ یہ جہاز بعد ازاں لیکویڈ آکسیجن ٹینک لانے کے لئے کویت روانہ ہوگا۔ اسی طرح آئی این ایس ایراوت کو سنگاپور سے آکسیجن لانا ہے۔

For All Latest Updates

TAGGED:

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.