ETV Bharat / state

اکالی دل کا کریشی بھون کے نزدیک مظاہرہ - زرعی قانون

دہلی میں شرومنی اکالی دل نے زرعی اصلاحات سے متعلق قوانین کے خلاف جمعرات کو کریشی بھون کے نزدیک مظاہرہ کیا۔

Demonstration of Akali Dal near Krishi Bhavan
اکالی دل کا کریشی بھون کے نزدیک مظاہرہ
author img

By

Published : Oct 15, 2020, 9:45 PM IST

دارالحکومت دہلی میں اکالی دل کے کارکنان نے کپاس اور مکا کے سلسلے میں احتجاجی مظاہرہ کیا اور حالیہ جاری کردہ زرعی قانون واپس لینے کا مطالبہ کیا۔

اکالی دل کے سینیئر رہنما برکم جیت سنگھ مجیٹھیا اور یوتھ اکالی دل کے بنٹی رومانہ نے مظاہرے کی قیادت کی۔ ان رہنماؤں نے کہا کہ حکومت کو کسانوں کی فصلوں کی کم از کم امدادی قیمت دینے کی گارنٹی یقینی بنانی چاہیے اور کسانوں کے حقوق کے خلاف لائے گئے قانونوں کو واپس لینا چاہیے۔ پولیس نے بعد میں اکالی رہنماؤں کو حراست میں لے لیا۔

واضح رہے کہ شرومنی اکالی دل قومی جمہوریہ اتحاد میں شامل تھی اور اس کی رہنما ہرسمرت کور بادل مودی حکومت میں وزیر تھیں۔ زرعی اصلاحات سے متعلق قوانین پر اختلاف کی وجہ سے اکالی دل اتحاد سے الگ ہوگیا تھا اور محترمہ بادل نے وزیر کے عہدے سے استعفی دے دیا تھا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.