عام آدمی پارٹی کے رکن پارلیمان سنجے سنگھ نے پریس کانفرنس کے دوران بتایا کہ ستمبر سنہ 2014 میں ای ڈبلیو ایس زمرہ کے افراد کے لیے ایک اسکیم لائی گئی تھی جس میں کہا گیا تھا کہ ایسے افراد جن کی سالانہ آمدنی ایک لاکھ روپے ہے وہ اس اسکیم سے فائدہ اٹھائیں سکیں گے۔
سنجے سنگھ نے مزید کہا کہ ہردیپ پوری دہلی میں گھوم گھوم کر بڑے بڑے وعدے اور باتیں کیں، ضرورت مند افراد کے لیے گھر بنانے اور غیر قانونی بستیوں کو رجسٹری دینے کی بات کرنے والے ہردیپ پوری اور ان کے زیرِ نگرانی ڈی ڈی اے میں ایک بڑا گھوٹالہ سامنے آیا ہے۔
اسکیم کے مطابق ایسے افراد کو ڈی ڈی اے اور ڈی ایل ایف کے ذریعہ تعمیر کیے گئے فلیٹس چھ لاکھ 90 ہزار سے 11 لاکھ روپے کے درمیان کی قیمت پر فراہم کیے جائیں گے۔
حالانکہ یہ اشتہار تب شائع کیا گیا تھا جب فلیٹ مکمل طور پر تیار کیا جا چکا تھا اس کے باوجود لوگوں کو ایک سال تک انتظار کروایا گیا لٹکایا اور کافی وقت گزرجانے کے بعد انہیں جو رقم جمع کرانے کے لیے کہا گیا اس میں 19 لاکھ سے 24 لاکھ تک کی قیمت بتائی گئی تھی جبکہ اس سے قبل یہ قیمت محض چھ لاکھ 90 ہزار سے 11 لاکھ تک ہی محدود کی گئی تھی۔
سنجے سنگھ کا یہ بھی کہنا ہے کہ 'اس سے یہ بات بالکل صاف ظاہر ہوتی ہے کہ اس اسکیم میں کوئی بدعنوانی کی گئی ہے ورنہ کسی بھی پراپرٹی کے مکمل تیار ہونے کے بعد اس کی قیمتوں میں اس قدر اضافہ نہیں کیا جاتا۔