ملک بھر میں لاک ڈاؤن نافذ ہونے کے بعد جو حالات پیدا ہوئے ہیں اس کو دیکھتے ہوئے مختلف غیر سرکاری تنظیموں اور صاحب حیثیت افراد ضرورتمندوں کی مدد کے لیے آگے آئے اور اس کار خیر میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیا۔
تاہم قومی دارالحکومت دہلی میں کچھ نوجوان ایسے بھی ہیں جنہوں نے روزہ رکھ کر کر ضرورت مندوں کی بھوک مٹانے کا کام کیا۔
ان کا کہنا ہے کہ لاک ڈاؤن نافذ ہونے کے بعد تمام مذہبی مقامات کو بند کر دیا گیا تھا جس کی وجہ سے عبادت کرنے میں دشواری آ رہی تھی، تاہم اس رمضان میں مسلم افراد مساجد میں جاکر عبادت نہیں کر پا رہے تھے تو ایسے میں ان نوجوانوں نے عبادت کرنے کے ساتھ ساتھ لوگوں کی خدمت کرنے کا بھی تہیہ کیا۔
یہ نوجوان روزانہ روزہ رکھ کر سڑکوں پر رہنے والے بھوکے اور ضرورتمندوں تک کھانا پہنچا رہے ہیں۔
اس دوران پیپل فار سوشل ڈیولپمنٹ (پی ایس ڈی) کے رکن ایڈوکیٹ بدر الدین نے بتایا کہ وہ اب تک 37 ہزار سے زائد افراد کو کھانا کھلا چکے ہیں جبکہ 700 سے زائد خاندانوں کو انہوں نے راشن مہیا کروایا اور متعدد ایسے افراد ہیں جنہیں ان کے گھر تک پہنچانے میں پی ایس ڈی نے مدد کی ہے۔