ETV Bharat / state

قومی دارالحکومت میں چراغاں روشن اور پٹاخے پھوڑے گئے

دارالحکومت دہلی میں وزیر اعظم نریندر مودی کی اپیل پر عوام نے اپنی اپنی چھتوں پر ٹارچ جلا کر اور چراغ روشن کر وزیراعظم کی اپیل پر عمل کیا۔ ساتھ ہی پٹاخے بھی پھوڑے گئے۔

delhi witnessed light and fireworks at 9 pm on appeal of pm modi
قومی دارالحکومت میں چراغاں روشن اور پٹاخے پھوڑے گئے
author img

By

Published : Apr 5, 2020, 11:19 PM IST

کورونا وائرس کے خلاف جاری جنگ کے دوران وزیر اعظم نریندر مودی نے 9 بجے رات میں 9 منٹ تک کے لیے موم بتی اور دیا چراغاں کرنے اور ٹارچ جلانے کی اپیل کی تھی۔ جس کے مدنظر عوام نے اپنی اپنی چھتوں پر ٹارچ جلا کر اور چراغ روشن کر وزیر اعظم کی اپیل پر عمل کیا۔ مگر اس کے ساتھ ہی بڑی تعداد میں پٹاخے بھی پھوڑے گئے۔ مختلف مقامات پر پٹاخے چھوڑے جانے سے دہلی شہر کی خاموشی اچانک شور میں بدل گئی۔

لوگ بڑی تعداد میں چھتوں پر دیکھے گئے۔ توقع یہ کی جا رہی تھی کہ لوگ شور شرابہ کے بغیر چراغ روشن کریں گے، مگر ایسا نہیں ہوا، بلکہ چھتوں پر بھیڑ بھی نظر آئی۔

اوکھلا کے سکھدیو وہار علاقے میں بڑی تعداد میں لوگ امڈ پڑے اور پٹاخے بھی پھوڑے۔ ایسا لگ رہا تھا کہ جشن منایا جا رہا ہے یا پھر دیوالی منائی جا رہی ہے۔

آج دیر شام کئی دوکانوں پر دئے بیچے گئے۔ لوگوں نے باضابطہ دئے بھی خریدے اور اسے گھروں میں روشن کیا۔

کورونا وائرس کے خلاف اس جنگ میں پٹاخے پھوڑنے اور چراغ روشن کرنے کو بہت لوگوں نے بہتر نہیں سمجھا تو انہوں نے اس سے گریز بھی کیا۔

واضح ہوکہ اثنا حزب اختلاف نے بھی وزیر اعظم کی اس اپیل کو یہ کہہ کر تنقید کی تھی چراغ روشن کرنے کی بجائے ضروت مندوں کی مدد کی جائے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.