ETV Bharat / state

اردو اساتذہ کی تقرری کے لیے فارم بھرنے کی آخری تاریخ 3 جولائی - ٹی جی ٹی اردو کی 917 پوسٹ

دہلی اردو اکادمی ڈی ایس ایس ایس بی کی جانب سے اعلان کردہ 917 ٹی جی ٹی تقرری کے لیے مساجد، مدارس اور غیر سرکاری تنظیموں کے ذریعہ عوام کو بیدار کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے تاکہ کوئی بھی خواہش مند امیدوار فارم بھرنے سے محروم نہ رہ جائے۔

delhi urdu academy
delhi urdu academy
author img

By

Published : Jun 29, 2021, 12:43 AM IST

دہلی حکومت کے زیر انتظام دہلی سبورڈینٹ سروس سلیکشن بورڈ (ڈی ایس ایس ایس بی) نے سرکاری اسکولوں کے مختلف زمروں کے لیے اساتذہ کی 5867 پوسٹ نکالی ہے، جن پر تقرری ہونی ہے ان میں ٹی جی ٹی اردو کی 917 پوسٹ شامل ہے۔

delhi urdu academy

اس سے متعلق ای ٹی وی بھارت کے نمائندے نے اردو اکادمی دہلی کے نائب چیئرمین حاجی تاج محمد سے بات کی، جس میں انہوں نے بتایا کہ دہلی اردو اکادمی ہر جگہ ڈی ایس ایس ایس بی کے ذریعے نکالی گئی آسامیوں کی تشہیر میں مصروف ہے، خواہ مسجد ہو یا مدرسہ سبھی جگہوں سے ان آسامیوں کے لیے اعلان کرایا جا رہا ہے تاکہ کوئی بھی خواہش مند امیدوار فارم بھرنے سے محروم نہ رہ جائے۔

وہیں اردو اکادمی کی گورننگ کونسل کے رکن جاوید رحمانی نے بتایا کہ ان آسامیوں کے اعلان کے پیچھے گورننگ کونسل کا بلاشبہ اہم کردار رہا ہے حالانکہ ابھی محض 4 ماہ ہی گزرے ہیں لیکن اس دوران وفد کی شکل میں متعدد میٹنگز کی گئی اور اس جانب توجہ مبذول کرائی گئی۔

غور طلب ہے کہ خواہش مند امیدوار آن لائن درخواست فارم بھر سکتے ہیں، فارم بھرنے کی آخری تاریخ 3 جولائی رکھی گئی ہے، ٹی جی ٹی اردو کی 917 پوسٹوں میں 346 پوسٹ مردوں کے لیے اور 571 پوسٹ خواتین کے لئے مختص کی گئی ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.