نیشنل ہائی وے 24 پر تیز رفتار گاڑیوں کو پکڑنے کے لیے خصوصی کیمرے لگائے گئے تھے۔ اس کیمرے میں تیز رفتار سے گاڑی چلانے والوں کی تفصیلات سرور پہنچ جاتی تھی اور وہاں سے ان افراد پر جرمانہ عائد کیا جاتا تھا۔
دہلی پولیس نے خصوصی کیمرے میں تیز رفتار گاڑی کی حد 60 کلو میٹر فی گھنٹی طئے کی ہے جبکہ اسی روڈ پر مرکزی حکومت نے رفتار کی حد 70 کلو میٹر فی گھنٹہ طئے کیا ہے۔ اس کے باوجود یہاں ایسی گاڑیوں کے چالان کاٹے جارہے تھے جن کی گاڑیوں میں رفتار 70 کلو میٹر فی گھنٹہ سے کم ہے۔
تفصیلات کے مطابق این ایچ 24 پر گزشتہ چند دنوں پر ایک لاکھ ستر ہزار لوگوں پر جرمانہ عائد کیا گیا ہے،ٹریفک پولیس نے اپنی غلطی کا اعتراف کرتے ہوئے دیڑھ لاکھ لوگوں کے چالان رد کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
ٹریفک پولیس نے بتایا ہے کہ کاٹے گئے چالان میں سے لگ بھگ 20 پزار افراد جرمانے کی رقم ادا کردی تھی لیکن اب وہ اپنی رقم واپس مانگ رہے ہیں۔