ETV Bharat / state

رضا اکیڈمی وسیم رضوی کے خلاف شکنجہ کو تیار - اتر پردیش شیعہ وقف بورڈ

اتر پردیش شیعہ وقف بورڈ کے سابق چیئرمین وسیم رضوی کے خلاف رضا اکیڈمی نے شکنجہ کسنے کی تیاری کر لی ہے۔ رضا اکیڈمی کے ذمہ دار اترپردیش پولیس کمشنر سے ملاقات کر کے ان کے خلاف کاروائی کا مطالبہ کریں گے۔

رضا اکیڈمیوسیم رضوی کے خلاف شکنجہ کسنے کی تیاری میں

author img

By

Published : Jun 19, 2021, 7:39 PM IST

قومی دارالحکومت دہلی میں رضا اکیڈمی کی جانب سے ایک پریس کانفرنس منعقد کی گئی جس میں 'تحفظ ناموس رسالت بورڈ' کے صدر سعید نوری نے بتایا کہ وہ جلد ہی لکھنؤ کے پولیس کمشنر سے ملاقات کرکے ان کے خلاف کاروائی کا مطالبہ کریں گے۔

رضا اکیڈمی

ای ٹی وی بھارت کے نمائندے سے بات کرتے ہوئے سعید نوری نے کہا کہ مذکورہ معاملہ کے تعلق سے پہلے ہی ممبئی میں ایف آئی آر درج کرا دی گئی ہے۔ تاہم اب ہم چاہتے ہیں کہ لکھنؤ میں بھی اس کے خلاف کارروائی کی جائے۔

انہوں نے مزید کہا کہ پرکاش امبیڈکر ایک پرائیویٹ بل ترتیب دے رہے ہیں جسے جلد ہی مہاراشٹر اسمبلی میں پیش کیا جائے گا۔ اس بل سے متعلق وہ مختلف مذہبی رہنماؤں سے ملاقات کریں گے۔

مزید پڑھیں:'وسیم رضوی کا دماغی توازن خراب ہوگیا ہے'

وسیم رضوی نے ترمیم شدہ کتاب کے متعلق وزیراعظم سے بھی اپیل کی تھی کہ اسے ملک کے تمام مدارس تک رسائی ممکن کرائی جائے۔

سعید نوری نے مزید کہا کہ وزیراعظم کسی بھی مذہبی کتاب میں ترمیم پسند نہیں کریں گے، البتہ انہیں امید ہے کہ ترمیم شدہ کتاب کے خلاف ضرور کارروائی کی جائے گی۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.