ETV Bharat / state

دہلی پولیس نے دو جرائم پیشہ افراد کو گرفتار کیا - ڈی سی پی منیشی چندرا

سول ڈیفنس کے ایک ملازم کے قتل کے الزام میں اسپیشل سیل کی ٹیم نے دو جرائم پیشہ افراد کو جےپور سے گرفتار کیا ہے۔

دہلی پولیس نے دو جرائم پیشہ افراد کو گرفتار کیا

author img

By

Published : Mar 16, 2021, 12:33 PM IST

دہلی کے بوانا علاقے میں گزشتہ دنوں سول ڈیفنس کے ایک ملازم کو نامعلوم جرائم پیشہ افراد نے گولی مار کر قتل کر دیا تھا، اس معاملے میں آج اسپیشل سیل کی ٹیم نے دو جرائم پیشہ افراد کو جےپور سے گرفتار کیا ہے۔ ملزمین کی شناخت پریورت عرف کالا اور روہت کے طور پر ہوئی ہے۔

اس تعلق سے ڈی سی پی منیشی چندرا نے بتایا کہ 'اسپیشل سیل کی کاؤنٹر انٹلیجنس کی ٹیم سول ڈیفنس ملازم کے قاتلوں پر کام کر رہی تھی تبھی انھیں معلوم ہوا کہ سول ڈیفنس ملازم کے قتل میں کالا جھتیڑی گینگ شامل ہے جو جے پور میں چھپے ہوئے ہیں۔

اس کے بعد اسپیشل سیل کی ٹیم نے جے پور میں چھاپہ مارا اور دو ملزمین کوگرفتار کرلیا۔ جس کی شناخت پریورت اور روہت کے طور پر ہوئی ہے۔

گرفتار ملزم پریورت، ملزم سندیپ عرف کالا جھتیڑی کا دایاں ہاتھ ہے اس کے کہنے پر وہ مجرمانہ واقعات کو انجام دیتا ہے۔ پریورت کے خلاف پہلے سے 15 مجرمانہ معاملے درج ہیں جن میں 6 قتل کے مقدمات شامل ہیں۔

دوسرے ملزم روہت کے خلاف ڈکیتی کے متعدد مقدمات درج ہیں۔ لیکن وہ کچھ عرصہ سے پریورت کے ساتھ مجرمانہ واردات کو انجام دے رہا تھا وہ نجف گڑھ اور بوانا میں ہوئے قتل کے معاملے میں بھی ملوث ہے۔ پولیس دونوں ملزمین کو دہلی لے آئی ہے جہاں آج دونوں کو عدالت میں پیش کرے گی۔

واضح رہے کہ 7 مارچ 2021 کو بوانا کے علاقے میں سول ڈیفنس ملازم کو ملزم نے گولی مار کر قتل کردیا تھا ۔ سول ڈیفنس کا یہ ملازم علی پور ایس ڈی ایم آفس میں تعینات تھا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.