ETV Bharat / state

Delhi Mayor Election دہلی میں 26 اپریل کو میئر کا انتخاب ہوگا - دہلی میونسپل کارپوریشن کے میئر

دہلی میں میئر کا انتخاب 26 اپریل کو ہوگا، جس کے لیے موجودہ میئر شیلی اوبرائے نے منظوری دے دی ہے۔ دوسری جانب عام آدمی پارٹی کی جانب سے شیلی اوبرائے کو دوبارہ میئر کا امیدوار بنایا جاتا ہے تو کسی اور کو پریذائیڈنگ آفیسر بنایا جائے گا۔

Etv Bharat
Etv Bharat
author img

By

Published : Apr 9, 2023, 3:03 PM IST

نئی دہلی: دہلی میونسپل کارپوریشن کے میئر اور ڈپٹی میئر کا انتخاب 26 اپریل کو ہوگا۔ وزیر صحت سوربھ بھردواج کے مطابق میئر شیلی اوبرائے نے میئر کے انتخاب کے لیے 26 اپریل کی تاریخ کو منظوری دے دی ہے۔ بتا دیں کہ میئر کے انتخاب کے عمل کے تحت میئر کی منظوری کے بعد انتخاب کی تاریخ کارپوریشن سکریٹری دہلی حکومت کو بھیجے گی۔ اس کے بعد دہلی حکومت اسے لیفٹیننٹ گورنر کے پاس بھیجے گی اور لیفٹیننٹ گورنر انتخابی عمل کو مکمل کرنے کے لیے ایک پریزائیڈنگ افسر کا تقرر کریں گے۔

درحقیقت، میئر کے انتخاب میں صرف نگراں میئر کو پریزائیڈنگ افسر کے طور پر مقرر کیا جاتا ہے، لیکن اگر شیلی اوبرائے کو عام آدمی پارٹی کی طرف سے دوبارہ نامزد کیا جاتا ہے تو وہ پریزائیڈنگ افسر نہیں بن سکتی۔ اس کی وجہ یہ ہے کہ میونسپل کارپوریشن آف دہلی ایکٹ کے مطابق میئر کے انتخاب کے امیدوار کو پریذائیڈنگ آفیسر نہیں بنایا جا سکتا۔ ایسے میں اگر شیلی اوبرائے کو امیدوار بنایا جاتا ہے تو لیفٹیننٹ گورنر کی جانب سے کسی اور کو پریزائیڈنگ آفیسر بنایا جائے گا۔

غور طلب ہے کہ اس سے قبل میئر کے انتخاب میں کافی ہنگامہ ہوا تھا۔ کارپوریشن کی میٹنگ میں بی جے پی اور عام آدمی پارٹی کے کونسلروں کے درمیان ہاتھا پائی بھی ہوئی تھی۔ اس کے ساتھ ایوان میں بھی توڑ پھوڑ کی گئی۔ یہ اجلاس تین بار ملتوی ہوئی۔ اس کے بعد معاملہ عدالت میں پہنچا اور عدالت کی مداخلت کے بعد الیکشن مکمل ہوا۔ اس میں عآپ کی شیلی اوبرائے میئر منتخب ہوئیں، جبکہ آلے محمد اقبال ڈپٹی میئر بنے۔ دہلی میونسپل کارپوریشن ایکٹ کے مطابق میئر اور ڈپٹی میئر کی میعاد 31 مارچ کو ختم ہوتی ہے اور اگلے میئر اور ڈپٹی میئر کے انتخاب کا عمل اپریل میں ہونے والی پہلی میٹنگ میں مکمل کرنا ہوتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: Delhi Mayor Election دہلی کے میئر کا انتخاب تیسری بار ملتوی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.