ETV Bharat / state

دہلی: لاک ڈاؤن کا اثر، فلائی اوور آشیانہ بن گیا

قومی دارالحکومت دہلی کے آشرم سے نظام الدین بستی تک جانے والے فلائی اوور کے فٹ پاتھ پر درجنوں لوگ بیٹھے اور سوئے ہوئے نظر آجائیں گے، انہیں دیکھ کر ایسا لگتا ہے جیسے وہ لوگ عارضی طور پر سُستا رہے ہوں لیکن حقیقت میں ایسا نہیں ہے۔

author img

By

Published : Apr 16, 2020, 11:34 AM IST

فلائی اوور آشیانہ بن گیا
فلائی اوور آشیانہ بن گیا

ان بے گھر غریب مزدوروں نے اسی فلائی اوور کو اپنا گھر بنالیا ہے اور جب سے لاک ڈاون شروع ہوا ہے تب سے اس نئے آشیانے میں کچھ ایسے مزدور بھی شامل ہوگئے ہیں جو اجتماعی ہجرت کر کے واپس جارہے تھے لیکن انہیں انہیں سرحد سے ہی واپس بھیج دیا۔

فلائی اوور آشیانہ بن گیا، ویڈیو

ان میں سے کئی لوگوں نے ای ٹی وی بھارت کو بتایا کہ 'فلائی اوور پر قیام کرنے کی وجہ یہ ہے کہ جب لوگ یہاں سے گزرتے ہیں تو ان کی نظر ہم پر پڑتی ہے اور وہ لوگ ہماری مدد کرتے ہیں اور کھانا وحیرہ فراہم کیا جاتا ہے۔

حالانکہ پولیس نے کئی بار ان غریب مزدوروں کو رین بسیروں اور عارضی گھروں میں منتقل کرنے کی کوشش کی لیکن وہاں کا ہجوم اور کھانا دیکھ کر وہ واپس آگئے۔

ان میں کئی لوگ ایسے بھی ہیں جو نشہ کرنے کے عادی ہیں اور وہ نشہ کر کے سڑکوں پر ہی پڑے رہتے ہیں جبکہ مخیر حضرات کے ذریعہ فراہم کردہ کھانا کھاتے ہیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.