نئی دہلی: قومی دارالحکومت دہلی میں کورونا انفیکشن کے معاملے میں کمی درج ہونے کے بعد سے کئی جگہوں سے پابندیاں ہٹا دی گئی ہے۔ لیکن جم خانے پر ابھی بھی پابندی عائد ہے۔ جس کی وجہ سے جم ایسوسی ایشن کے لوگوں نے ہفتہ کے روز وزیر اعلی اروند کیجریوال کی رہائش گاہ کے باہر مظاہرہ Delhi Gym Owners Protest Outside CM's House کیا۔
اس سلسلے میں کرول باغ کے جم آپریٹر دیپک چنڈیلیا نے کہا کہ 'دہلی ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (DDMA) کی جانب سے کئی جگہوں سے پابندیاں ہٹائی گئی ہے، لیکن جم خانے پر ابھی بھی پابندی عائد ہے جس کی وجہ سے جم کے اخراجات کو پورا کرنا اب مشکل ہوتا جا رہا ہے۔
آپریٹرز نے بتایا کہ جم کی حالت ابن پہلے سے بدتر ہوتی جارہی ہے جم مالکان کو اپنے اہل خانہ کا لالن پالن کرنامشکل ہورہا ہے۔
مزید پڑھیں:
دہلی جم ایسوسی ایشن کے صدر بھوپیندر شرما نے کہا کہ 'جم صنعت سے پانچ سے چھ لاکھ لوگوں کا روزگار براہ راست جڑا ہوا ہے۔ دہلی میں 5500 سے زیادہ جم خانہ موجود ہیں۔ ان میں سے 600 سے زیادہ جم پابندیوں کی وجہ سے مکمل طور پر بند ہو چکے ہیں۔ اب جن مالکان کی حالت خستہ حالی کی شکار ہے۔