ETV Bharat / state

دہلی میں 5000 ہیلتھ اسسٹنٹس کی تیاریوں کی ابتداء

دہلی حکومت نے پیر کو 500 کمیونٹی ہیلتھ اسسٹنٹس کو تربیت دینے کے منصوبے کے تحت 500 افراد کی تربیت شروع کردی ہے۔

منیش سسودیا
منیش سسودیا
author img

By

Published : Jun 28, 2021, 10:59 PM IST

دہلی کے نائب وزیر اعلی منیش سسودیا نے کہا کہ 'ہم دہلی میں میڈیکل یوتھ فورس تیار کرنا چاہتے ہیں جو صحت کی کسی بھی آفات سے لڑنے کے لئے تیار رہے۔ '

انہوں نے بتایا کہ' اس تربیت کے بعد ہمارے صحت کے معاونین نہ صرف اس تباہی سے لڑنے کے لئے تیار ہوں گے بلکہ عام دنوں میں ضرورت پڑنے پر گھر والوں اور قریبی لوگوں کو بھی طبی امداد فراہم کرسکیں گے'۔

نائب وزیر اعلیٰ نے کہا کہ اس تربیتی پروگرام کے لئے چار دن میں ڈیڑھ لاکھ افراد نے درخواست دی۔ اس سے لوگوں کا اس کورس کی طرف جوش و خروش ظاہر ہوتا ہے۔

انہوں نے بتایا کہ پہلے مرحلے میں 5 ہزار افراد کو تربیت دی جائے گی ، لیکن ہماری کوشش ہوگی کہ باقی لوگوں کو مرحلہ وار تربیت دی جائے۔

وزیر صحت ستیندر جین نے کہا کہ موجودہ صورتحال کے پیش نظر اس تربیتی کورس کی بہت زیادہ ضرورت ہے۔

یہ بھی پڑھیں:

اس تربیت کورس سے ہمارے تربیت یافتہ افراد کے لئے روزگار کے مواقع بھی کھلیں گے کیونکہ صحت کے شعبہ میں صحت کے معاونین کی بہت ضرورت ہے۔

یواین آئی۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.