ETV Bharat / state

دہلی حکومت نے مرکزی حکومت کو خط لکھا - کورونا وائرس سے جنگ

دہلی کے نائب وزیراعلی اور وزیر خزانہ منیش سسودیا نے مرکزی حکومت کو ایک خط لکھ کر کورونا کے خلاف جنگ کے لئے ڈیزاسٹرفنڈ کا مطالبہ کیا ہے۔

دہلی حکومت نے مرکزی حکومت کو خط لکھا
دہلی حکومت نے مرکزی حکومت کو خط لکھا
author img

By

Published : Apr 5, 2020, 9:50 AM IST

مرکزی حکومت کی جانب سے کرونا سے جنگ کے لئے ڈیزاسٹر فنڈ کے طور پر ریاستوں کو 17 ہزار کروڑ روپئے جاری کردیئے گئے ہیں۔ لیکن جن ریاستوں کو یہ فنڈ ملا ہے، ان میں دہلی شامل نہیں ہے۔ دہلی حکومت نے اسے بدقسمتی قرار دیا اور اس تعلق سے آواز بلند کی۔

دہلی حکومت نے مرکزی حکومت کو خط لکھا
دہلی حکومت نے مرکزی حکومت کو خط لکھا

دہلی کے نائب وزیراعلی اور وزیر خزانہ منیش سسودیا نے اس سلسلے میں مرکزی وزیرخزانہ نرملا سیتارامن کو ایک خط لکھا ہے۔ اس خط میں منیش سسودیا نے دہلی میں کورونا کی سنگینی اور اس پر قابو پانے کی کوششوں کا حوالہ دیتے ہوئے کہا ہے کہ اس کے لئے دہلی حکومت خود میں کافی حد تک اہل نہیں ہے، اس لیے اسے مرکزسے مدد کی ضرورت ہوگی۔

منیش سسودیا نے اس بارے میں ایک ٹویٹ میں لکھا ہے، 'میں نے مرکزی حکومت کو خط لکھا ہے اور دہلی کے لئے بھی ڈیزاسٹر فنڈ کا مطالبہ کیا ہے۔ مرکز نے کورونا سے لڑنے کے لئے ڈیزاسٹر فنڈ سے ریاستوں کو 17 ہزار کروڑ جاری کیے ،لیکن دہلی کو ایک روپیہ تک نہیں دیا۔ اس وقت پورے ملک کو مل کر لڑنا چاہئے۔ اس طرح کی تفریق بدقسمتی ہے'۔

قابل ذکر ہے کہ گزشتہ روز دہلی حکومت کی جانب سے مرکزی حکومت کو ایک خط لکھا گیا تھا اور اس کے ذریعہ دہلی میں وینٹی لیٹر پی پی ای اور ماسک کا مطالبہ کیا گیا تھا۔ اس کے بارے میں وزیراعلی اروند کیجریوال نے ہفتہ کی شام ہونے والی پریس کانفرنس میں کہا تھا کہ ابھی تک نہ تو اس خط کا جواب ملا ہے اور نہ ہی مرکز سے مدد ملی ہے۔'

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.