ETV Bharat / state

دہلی حکومت نے گنگا رام اسپتال کو نوٹس جاری کیا

author img

By

Published : Oct 4, 2021, 7:16 PM IST

کرول باغ کے ایم ایل اے وشیش روی کی شکایت میں سر گنگا رام اسپتال پر ای ڈبلیو ایس کے اصولوں کی سنگین خلاف ورزی کا الزام ہے۔ ایم ایل اے نے الزام لگایا ہے کہ ای ڈبلیو ایس زمرے کے مریضوں کو کووڈ کا بہانہ بناکر غیر ضروری طور پر ہراساں کیا جاتا ہے۔

دہلی حکومت نے گنگا رام اسپتال کو نوٹس جاری کیا
دہلی حکومت نے گنگا رام اسپتال کو نوٹس جاری کیا

دہلی حکومت نے معاشی طور پر کمزور سیکشن (ای ڈبلیو ایس) سے تعلق رکھنے والے مریضوں کے داخلے سے انکار کی شکایات کے سلسلے میں سر گنگا رام اسپتال کو شو کاز نوٹس جاری کیا ہے۔

سرکاری ذرائع نے بتایا کہ حکومت کی جانب سے یہ کارروائی اسپتال سے غیر اطمینان بخش جواب موصول ہونے کے بعد کی گئی، جب عام آدمی پارٹی کے ایک ایم ایل اے نے ای ڈبلیو ایس مریضوں کے داخلے سے انکار کی شکایت کی۔

کرول باغ کے ایم ایل اے وشیش روی کی شکایت میں اسپتال پر ای ڈبلیو ایس کے اصولوں کی سنگین خلاف ورزی کا الزام ہے۔ اس میں ای ڈبلیو ایس مریضوں کے لیے مختص 68 بیڈز میں سے 95 فیصد خالی پڑے تھے۔ ایم ایل اے نے الزام لگایا ہے کہ ای ڈبلیو ایس زمرے کے مریضوں کو کووڈ کا بہانہ بنا کر غیر ضروری طور پر ہراساں کیا جاتا ہے۔

اس معاملے میں اسپتال سے رابطہ کیا گیا جس میں انہوں نے کہا کہ اس پر جلد ایک بیان جاری کیا جائے گا۔

روی نے نجی اسپتالوں میں ای ڈبلیو ایس مریضوں کے علاج سے متعلق سپریم کورٹ کے حکم کا حوالہ بھی دیا۔ انہوں نے بتایا کہ "سپریم کورٹ نے اپنے حکم میں واضح طور پر کہا کہ جن نجی اسپتالوں کو رعایتی نرخوں پر زمین مل گئی ہے وہ ای ڈبلیو ایس زمرے کے مریضوں کو مفت علاج فراہم کرنے کے پابند ہیں۔"

یو این آئی

For All Latest Updates

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.