ETV Bharat / state

دہلی: ڈرائیور 50 روز سے کار میں رہنے پر مجبور - لاک ڈاون کا دورانیہ اتنا طویل ہونے والا ہے ۔

عالمی وبا کورونا وائرس کے مہلک اثرات سے تحفظات کے حصول کے لئے اٹھائے گئے موثر اقدامات میں سے ایک لاک ڈاون کے نفاذ کے بعد عام زندگی باالخصوص یومیہ مزدور کسمپرسی کے عالم میں اپنی زندگی گذارنے پر مجبور ہیں۔ مختلف ریاستوں میں پھنسے مزدور اپنے گھر جا نے کے لئے بے قرار ہیں ۔

کار ڈرائیور 50 روز سے کار میں رہنے پر مجبور

author img

By

Published : May 17, 2020, 12:05 PM IST

قومی دارالحکومت دہلی کے سڑکو ں پر کار چلاکر اپنی روزی روٹی کمانے والے شہنواز نامی نوجوان لاک ڈاون کے نفاذ کے بعد سے اپنی اسی کار میں رہنے پر مجبورہیں۔لاک ڈاون کے نفاذ کے بعد شہنواز نے اپنے رشتہ داروں کے دروازے پر حالات کے مد نظر دستک نہ دی۔ نیتیجہ یہ ہوا کہ شہنواز بے گھر ہو کر اپنی اسی کار میں گذشتہ پچاس دنوں سے زندگی بسر کرنے پر مجبور ہیں ۔

کار ڈرائیور 50 روز سے کار میں رہنے پر مجبور

شہنواز کا کہنا ہے کہ جب ملک میں جنتا کرفیو کا اعلان کیا گیا تو بہت سارے مزدوروں کے ساتھ وہ بھی اس بات سے انجان تھے کہ لاک ڈاون کا دورانیہ اتنا طویل ہونے والا ہے ۔
شہنواز نے سوچا کہ ایک دو دن میں حالات ٹھیک ہو جائیں گے لیکن دیکھتے ہی دیکھتے 50 دن گرز گئے.

شہنواز جس کار کو چلا کر اپنے اہل خانہ کی کفالت کرتے تھے آج وہ اسی کار میں اپنی راتیں گزار نے پر مجبور ہیں ۔

شہنواز کا کہنا ہے کہ جب انہیں گرمی لگتی ہے تو کھڑکی کھول دیتے ہیں اور مچھروں سے بچنے کے لیے کار میں ہی مورٹین لگا لیتے ہیں۔ جب نہانے کی ضرورت محسوس ہوتی ہے تو پاس کے سرکاری غسل خانے کا رخ کر لیتے ہیں جبکہ آس پڑوس سے کھا نا مانگ کر اپنا گزارا کرتے ہیں.

اب شاہنواز چاہتے ہیں کہ دہلی حکومت انہیں ان کے گھر جانے میں مدد کرے تاکہ وہ عید اپنےگھر میں اہل خانہ کے ساتھ منا سکیں.

For All Latest Updates

TAGGED:

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.