اس غیر ملکی سگریٹ کی قیمت ایک کروڑ 56 لاکھ بتائی جا رہی ہے۔
دہلی کسٹم پریوینٹو کی ٹیم نے نئی دہلی ریلوے اسٹیشن سے یہ سگریٹ برآمد کی ہے۔
ایک سو باکس میں 19 لاکھ سگریٹ رکھی گئی تھی۔
کسٹم کے ترجمان کے مطابق ان دنوں تمباکو کی فروخت پر پابندی لگی ہوئی ہے۔ اس لیے سگریٹ ضبط کر لی گئی ہے۔
اس معاملے میں حکام نے ایک شخص کو گرفتار کیا ہے، جس سے پوچھ گچھ جا رہی ہے۔
مزید پڑھیں:بنگلہ دیش کے 82 تبلیغی جماعت کے افراد کودہلی ہائی کورٹ نے ضمانت دی
اس کے علاوہ وارنسی ریلوے انتظامیہ پر سوال اُٹھ رہے ہیں کہ آیا اتنے سارے غیر ملکی سگریٹ کے ڈبوں کی ٹرین سے کیوں کر بکنگ کی گئی۔