دہلی: بھارت کی پانچ ریاستوں میں عنقریب ہی اسمبلی انتخابات ہونے ہیں۔ ایسے میں تمام سیاسی پارٹیاں تشہیر کے لیے نئے اور منفرد طریقے تلاش کر رہی ہیں۔
اسی اضمن میں عام آدمی پارٹی نے پیر کی روز سے ایک انوکھی مہم کی شروع کی۔ عام آدمی پارٹی نے پانچ ریاستوں میں ہونے والے انتخابات کے لیے ’ایک موقع کیجریوال کو‘ (Ek Mauka Kejriwal Ko) کے نام سے اپنی انتخابی مہم شروع کر دی ہے۔
اس سلسلے میں دہلی کے وزیر اعلیٰ نے ڈیجیٹل پریس کانفرنس کے ذریعے اہالیان دہلی سے اپیل کی ہے کہ وہ دہلی حکومت کی جانب سے کیے گئے کاموں کا ویڈیو بنائیں اور اپنے جاننے والوں کو بھیجیں اور دوسری ریاستوں کے لوگوں سے اپیل کریں Arvind Kejriwal Appealed to People to Campaign for Aam Aadmi Party کہ عام آدمی پارٹی کو ایک موقع دیں۔
کیجریوال نے کہا کہ دہلی والوں کو ویڈیو بناکر سوشل میڈیا پر اپ لوڈ کرنا چاہیے، تاکہ AAP کارکنان اس ویڈیو کو وائرل کرسکیں۔ کیجریوال سب سے زیادہ وائرل ویڈیو بنانے والے کے ساتھ ڈنر کریں گے۔
کیجریوال نے دہلی کے لوگوں سے یہ بھی اپیل کی کہ وہ اپنے بنائے ہوئے ویڈیو کو واٹس ایپ پر ان چار ریاستوں کے لوگوں کو بھیجیں جہاں عام آدمی پارٹی الیکشن لڑ رہی ہے اور ان سے ووٹ دینے کی اپیل کریں۔
مزید پڑھیں:
انہوں نے کہا کہ اگر وہ چاہتے ہیں کہ دوسری ریاستوں کو دہلی کی طرح مفت بجلی ملے، دہلی جیسا تعلیمی نظام ہر جگہ ہو، تو عوام سے اپیل کریں کہ وہ عام آدمی پارٹی کو ایک موقع دیں۔
کیجریوال نے کہا کہ میں نے ہمیشہ ایمانداری کے ساتھ سیاست کی ہے اور ان کے پاس انتخابات میں خرچ کرنے کے لیے کروڑوں روپے نہیں ہیں۔ اس لیے وہ چاہتے ہیں کہ دہلی والے ان کے لیے مہم چلائیں۔