دارالحکومت دہلی کے وزیراعلی اروندکیجریوال نے کہا کہ قومی راجدھانی میں ہوم آئسولیشن میں رہ رہے اور میڈیکل آکسیجن کے ضرورت مندوں کے لیے آکسجین کنسنٹریٹرس بینک قائم کیے گئے ہیں۔
مسٹر کیجریوال نے سنیچر کو یہاں ڈیجیٹل پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ دہلی کے ہرایک ضلع میں 200 آکسیجن کنسنٹریٹر کے ساتھ آکسیجن بینک ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اگر ہوم آئسولیشن والے مریضوں کو میڈیکل آکسیجن کی ضرورت پڑتی ہے تو ہماری ٹیم دو گھنٹے کے اندر آکسیجن کنسنٹریٹر کے ساتھ ان کے دروازے پر پہنچے گی۔
انہوں نے کہا کہ دہلی میں گذشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران کورونا کے تقریبا 6500 فعال معاملات کم ہوئے ہیں اور ان کی شرح کم ہوکر 11فیصد رہ گئی ہے۔