ETV Bharat / state

کورونا کے علاج میں آئی ٹولیزومیب انجکشن کو منظوری

ڈرگ کنٹرولر جنرل ڈاکٹر وی جی سومانی نے کووڈ 19 کے علاج میں 'آئی ٹولیزومیب' انجکشن کے محدود استعمال کی منظوری دی ہے۔ یہ ان مریضوں کے لئے استعمال کیا جائے گا جنھیں سانس لینے میں دشواری ہے۔

dcgi-approves-use-of-itolizumab-injection-for-covid-19-patients
کورونا کے علاج میں آئی ٹولیزومیب انجکشن کو منظوری
author img

By

Published : Jul 11, 2020, 12:56 PM IST

بھارت کے ڈرگ کنٹرولر نے 'آئی ٹولیزومیب' انجکشن کے محدود استعمال کی منظوری دی ہے جو کووڈ 19 کے مریضوں کے علاج میں جلد کی بیماری کے علاج میں استعمال ہوتا ہے۔ اس کا استعمال صرف ان مریضوں کے علاج کے لئے کیا جائے گا جنھیں سانس لینے میں اعتدال اور شدید سانس لینے میں دشواری ہوتی ہے۔

عہدیداروں نے بتایا کہ کووڈ 19 کے علاج معالجے کی ضروریات کو مدنظر رکھتے ہوئے، ڈرگ کنٹرولر آف انڈیا ڈاکٹر وی جی سومانی نے کورونا وائرس کی وجہ سے جسم کے اعضاء میں آکسیجن سے محروم ہونے کی شدید حالت کے علاج میں ہنگامی حالت میں مونوکلونل اینٹی باڈی انجکشن 'آئی ٹولیزومیب' کے محدود استعمال کی منظوری دی ہے۔

اس سلسلے میں ایک عہدیدار کا کہنا تھا "اس انجکشن کے استعمال کو سانس کے ماہرین فارماسسٹ اور فارماسسٹس کی کمیٹی، ایمس سمیت دیگر ہسپتالوں نے توثیق پانے کے بعد ہی منظوری دی ہے۔

اس عہدیدار نے کہا "پچھلے کئی سالوں سے یہ جلد کی بیماری کے علاج کے لئے بائیوکون کمپنی کی پہلے سے منظور شدہ دوا ہے۔" انہوں نے بتایا کہ اس دوا کے استعمال سے پہلے ہر مریض کی تحریری رضامندی ضروری ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.