ETV Bharat / state

Dalit problems in Country: ملک میں دلت مسائل اب بھی برقرار

آزادی کے 75سال بعد بھی ملک میں دلت مسائل اب بھی برقرار ہے۔ مونچھ رکھنے، پانی پینے، کرسی پر بیٹھنے اور برابری کی بات کرنے پر اب بھی دلت سماج اعلی طبقہ کے ہاتھوں ظلم و بر بریت کا شکار ہے۔ Dalit problem still persists in country

ملک میں دلت مسائل اب بھی برقرار
ملک میں دلت مسائل اب بھی برقرار
author img

By

Published : Sep 26, 2022, 11:23 AM IST

نئی دہلی: امبیڈکر سماج پارٹی کے قومی دفتر میں ایک پریس کانفرنس کا انعقاد کیا گیا جس میں امبیڈکر سماج پارٹی کے قومی صدر بھائی تیج سنگھ نے کہا کہ ملک کو مسلم شدت پسندی سے نہیں بلکہ ہندو شدت پسندی سے خطرہ ہے۔ اسلام نے مساوات اور برابری کا حق دیا ہے اس لیے مسلمان کبھی شدت پسند نہیں ہوسکتا ہے۔ Dalit problem still persists in country

ویڈیو

انہوں نے آر ایس ایس چیف موہن بھاگوت کی مولانا عمیر الیاسی سے ملاقات کو عوام کو گمراہ کرنے والا بتایا، اور کہا کہ بھارتیہ جنتا پارٹی نے ہندو اور مسلمان کے درمیان نفرت پیدا کرنے کا کام کیا ہے، جب سے بی جے پی اقتدار میں آئی ہے تب سے ملک میں نفرت کا ماحول گرم ہے۔

بھائی تیج سنگھ نے پاپولر فرنٹ آف انڈیا کے خلاف ملک بھر میں کریک ڈاؤن پر کہا کہ 'پی ایف آئی کو بدنام کرنے کی کوشش کی جارہی ہے۔ پی ایف آئی کو انہوں نے قریب سے دیکھا ہے، اس پارٹی کے کارکنان میں آپسی اتحاد کو دیکھ کر بی جے پی گھبرائی ہوئی ہے۔ اور پی ایف آئی کے خلاف کارروائی کی وجہ یہی ہے۔ Dalit problem still persists in country

بھائی تیج سنگھ نے مزید کہا کہ آزادی کے 75سال بعد بھی ملک میں دلت مسائل اب بھی برقرار ہیں۔ مونچھ رکھنے، پانی پینے، کرسی پر بیٹھنے اور برابری کی بات کرنے پر اب بھی دلت سماج اعلی طبقہ کے ہاتھوں ظلم و بر بریت کا شکار ہے۔ افسوس تو یہ ہے کہ دلتوں پر ہو رہے سارے حملے ایک خاص مذہب کے آئیڈیو لوجی کی وجہ سے ہے۔ جبکہ اس کا الزام دوسرے مذاہب پر لگا دیا جاتا ہے۔

انہوں نے دلت سماج کے لوگوں سے اپیل کی کہ اس مرض کا حل صرف اور صرف اسلام ہے، باباصاحب امبیڈکر کی پہلی پسند اسلام ہی تھا، تاہم کسی وجوہات کے بنیاد پر وہ بدھ دھرم کی طرف چلے گئے، لیکن اب حالات مختلف ہیں، اس لئے دلتوں کو اس دلدل سے نکلنے پر غور وخوض کرنے کی ضرورت ہے۔

مزید پڑھیں:

اس موقع پر جماعت اسلامی ہند کے سابق جنرل سکریٹری انتظار نعیم نے کہا کہ دو دہائی قبل کچھ نام نہاد ہندو تنظیموں کے سربراہوں نے ایک جھوٹا پرچار کیا تھا کہ بھارت میں چھوا چھوت اسلام کی دین ہے جبکہ یہ سفید جھوٹ تھا۔ اس کے بر عکس چھوا چھوت کاذکر منو سمرتی، وید وغیرہ ان کے دیگر مذہبی کتابوں میں کثرت سے پایا جاتا ہے اور آج بھی اس کی جھلک اس سماج میں نظر آتا ہے۔

انہوں نے اپنی کتاب ”دلت مسئلہ کے جڑ میں کون؟“دکھاتے ہوئے کہا کہ ہم نے اس کتاب میں وہ سارے حوالے جمع کر رکھے ہیں۔ جس سے یہ ثابت کیا جاسکتا ہے کہ یہ سارے مسائل ان کی مذہبی کتابوں کی وجہ سے ہیں۔

اس موقع پر فورم ایگینسٹ ماب لنچنگ کےمیڈیا انچارج حافظ غلام سرور نے کہا کہ چھوا چھوت، بھید بھاؤ، اونچ نیچ کے خلاف مساوات کا پیغام لیکر اسلام آیا اور اس نے مظلوموں کو اپنی آغوش میں لیکر پرسکون زندگی جینے کاموقع فراہم کیا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.