ETV Bharat / state

فرضی کال سینٹر کا خلاصہ: غیر ملکی شہریوں سے 70 کروڑ کی دھوکہ دہی - اردو نیوز دہلی

امریکہ سمیت دنیا کے مختلف ممالک میں موجود لوگوں سے دھوکہ دہی کرنے والے ایک کال سینٹر کا سائبر سیل نے خلاصہ کیا ہے۔ اس معاملے میں کل 42 لوگوں کو گرفتار کر 90 ڈیجیٹل ڈیوائس اور ساڑھے چار لاکھ روپیہ نقد برآمد کیا ہے۔

cyber crime unit busted a gang involved in online fraud with foreign people
فرضی کال سینٹر کا خلاصہ: غیر ملکی شہریوں سے 70 کروڑ کی دھوکہ دہی، 42 گرفتار
author img

By

Published : Dec 20, 2020, 6:30 PM IST

شروعاتی جانچ میں 3500 سے زائد لوگوں سے تقریباً 70 کروڑ کی دھوکہ دہی کا خلاصہ ہو ا ہے۔ ملزم قانونی کارروائی کی دھمکی دے کر لوگوں کو اپنا شکار بناتے تھے۔ اس گینگ سے منسلک لوگوں کے سبھی اکاؤنٹ سائیبر سیل نے بند کر دیے ہیں اور پورے معاملے کی جانچ کی جا رہی ہے۔

دیکھیں ویڈیو

ڈی سی پی انیش رائے کے مطابق ان کی ٹیم کو اطلاع ملی تھی کہ پیراگڑھی علاقے میں ایک کال سینٹر چلایا جا رہا ہے، جس کے ذریعے دوسرے ملکوں میں بیٹھے لوگوں کے ساتھ دھوکہ دہی کی جا رہی ہے۔

امریکہ سمیت کئی ممالک کے لوگوں کو دھمکی دے کر ان سے بٹکوائن اور گفٹ کارڈ کے بہانے روپیے لیے جا رہے ہیں۔ قانونی کارروائی کی دھمکی دے کر لوگوں کو فون کیے جاتے ہیں اور ان سے بٹ کوائن میں روپیے مانگے جا رہے ہیں۔

جانکاری ملنے پر انسپیکٹر منوج، سب انسپکٹر اودھیش، سنیل کی ٹیم نے اے سی پی آدیتیہ گوتم کی نگرانی میں کال سینٹر پر چھاپہ مار کر 42 لوگوں کو گرفتار کیا ہے۔ ان کے قبضے سے 90 ڈیجیٹل ڈیوائس اور ساڑھے چار لاکھ روپیے نقد بھی برآمد ہوئے۔

ڈی سی پی انیش رائے نے بتایا کہ یہ گینگ کال سینٹر کھلوا کر لوگوں کے ساتھ دھوکہ دہی کو انجام دیتے تھے۔ ان کی ہدایت پر کال سینٹر میں بیٹھے ملازمین غیر ممالک میں بیٹھے لوگوں کو لا انفورسمنٹ ایجنسی کے افسر بن کر رابطہ کرتے تھے۔ وہ خود کو سوشل سکیورٹی ایڈمنسٹریشن، ڈرگ انفورسمنٹ ایڈمنسٹریشن یا یو ایس مارشل سروس کا افسر بتا کر بات کرتے تھے۔ انہیں بتایا جاتا تھا کہ ان کے بینک اکاؤنٹ فریج کر دیے گئے ہیں کیونکہ ان کے سوشل سکیورٹی نمبر کرائم سین پر ملے ہیں۔

cyber crime unit busted a gang involved in online fraud with foreign people
کال سینٹر کا خلاصہ

ان کے بینک اکاؤنٹ کے ذریعے غیر قانونی کاموں کو انجام دیا جا رہا تھا۔ ملزم غیر ممالک میں بیٹھے شکار کو بتاتے تھے کہ اس معاملے میں ان کی فوراً گرفتاری بنتی ہے اور یہ سنتے ہی غیر ملکی شہری گھبرا جاتا تھا۔ اس کے بعد انہیں چھوڑنے کے بدلے و ان کے بینک اکاؤنٹ میں موجود رقم سے بٹکوائن یا گوگل گفٹ خریدوائے جاتے تھے۔ انہیں اسے سرکار کے اکاؤنٹ میں ٹرانسفر کروانے کی بات کہی جاتی تھی، لیکن حقیقت میں یہ بٹ کوائن اور گوگل کارڈ ان جعلسازوں کے پاس جاتے تھے، جس کے بعد متاثرین کو دھوکہ دہی کا احساس ہوتا تھا۔ اب اس گینگ کے ذریعے تقریباً ساڑھے تین ہزار بیرون ممالک کے لوگوں سے 70 کروڑ کی دھوکہ دہی کی جا چکی ہے۔

ڈی ایس پی انیش رائے نے بتایا کہ ان دنوں ایسے فرضی کال سینٹر کی اطلاع مل رہی تھی۔ جس کے بعد یہ کارروائی کی گئی ہے۔ چھاپے کے دوران 42 لوگوں کو گرفتار کیا گیا ہے، جن میں 26 مرد اور 16 خاتون ہیں۔

مزید پڑھیں:

امروہہ: غیر قانونی شراب کے ساتھ دو افراد گرفتار

معاملہ غیر ممالک سے جڑا ہونے کی وجہ سے باریکی سے اس معاملے کی جانچ کی جا رہی ہے اور ڈیجیٹل ڈیوائس کو بھی باریکی سے دیکھا جا رہا ہے تاکہ مزید جانکاری مل سکے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.