ETV Bharat / state

ٹیکہ کاری کا دائرہ بڑھانے کیلئے گھر گھر دستک دینی ہوگی: مودی

ملک کے کچھ اضلاع میں کووڈ 19 کی ٹیکہ کاری کم ہونے پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے وزیراعظم نریندر مودی نے ان اضلاع کے افسران سے کہا ہے کہ وہ لوگوں کو بیدار کریں اور گھر گھر دستک دے کر ٹیکہ لگانے کی حکمت عملی پر کام کریں-

ٹیکہ کاری کا دائرہ بڑھانے، گھر گھر دستک دینی ہوگی: مودی

author img

By

Published : Nov 3, 2021, 10:33 PM IST

یوروپ کے دورے سے واپسی کے فوراً بعد مودی نے بدھ کے روز کم ٹیکہ کاری والی ریاستوں کے ضلع مجسٹریٹ کے ساتھ ویڈیو کانفرنس کے ذریعے صورتحال کا جائزہ لیا۔ ان اضلاع میں 50 فیصد سے کم لوگوں کو ٹیکے کی پہلی خوراک دی گئی ہے اور بہت کم لوگوں کو دوسری خوراک ملی ہے۔

ان میں جھارکھنڈ، منی پور، ناگالینڈ، اروناچل پردیش، مہاراشٹر، میگھالیہ اور کچھ دوسری ریاستوں کے 40 سے زیادہ اضلاع شامل ہیں۔ بات چیت کے دوران ضلع مجسٹریٹ نے وزیر اعظم کو ان حالات اور چیلنجوں سے آگاہ کیا جن کی وجہ سے ٹیکہ کاری مہم کی کوریج میں کمی درج کی گئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: موسمیاتی تبدیلی کے چیلنجز سے نمٹنے کے لیے بھارت نے پیش کیا اپنا نظریہ

وزیراعظم نے حکام سے کہا کہ ٹیکہ کاری مہم کی کوریج بڑھانے کے لیے اب ہر گھر میں دستک دینے کی حکمت عملی اپنانی ہوگی۔ انہوں نے کہا کہ "اب تک آپ سب نے لوگوں کو ٹیکہ کاری سینٹر لے جانے اور وہاں محفوظ ٹیکہ کاری کے لیے انتظامات کیے ہیں۔ اب ہر گھر ویکسین، گھر گھر ویکسین، کے جذبے کے ساتھ آپ کو ہر گھر تک پہنچنا ہے۔ ہر گھر دستک دیتے وقت آپ کو پہلی خوراک کے ساتھ دوسری خوراک پر بھی یکساں توجہ دینی ہوگی۔

یو این آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.