ETV Bharat / state

Bail Plea of Satyendar Jain ستیندر جین کی درخواست ضمانت پر سماعت تیرہ ستمبر تک ملتوی

منی لانڈرنگ کے مبینہ معاملے میں گرفتار عام آدمی پارٹی کے سینئر رہنما اور دہلی کے وزیر صحت ستیندر جین کی ضمانت کی عرضی پر سماعت 13 ستمبر تک ملتوی کر دی گئی ہے۔Bail Plea of Satyendar Jain

author img

By

Published : Sep 8, 2022, 7:44 PM IST

Bail Plea of Satyendar Jain
ستیندر جین کی درخواست ضمانت پر سماعت 13 ستمبر تک ملتوی

نئی دہلی: دہلی کی ایک خصوصی عدالت نے منی لانڈرنگ کے مبینہ معاملے میں گرفتار عام آدمی پارٹی (اے اے پی) کے سینئر لیڈر اور دہلی کے وزیر صحت ستیندر جین کی ضمانت کی عرضی پر سماعت جمعرات کو 13 ستمبر تک ملتوی کر دی۔ اراکین پارلیمنٹ اور اراکین اسمبلی کے معاملوں کی خصوصی سی بی آئی جج گیتانجلی گوئل نے دونوں فریقوں کے دلائل سننے کے بعد جین کی درخواست ضمانت پر سماعت 13 ستمبر تک ملتوی کر دی۔

عدالت نے کہا کہ انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ (ای ڈی) کی طرف سے جین، ان کی اہلیہ اور آٹھ دیگر ملزمان کے خلاف منی لانڈرنگ کی روک تھام ایکٹ کی دفعات کے تحت دائر چارج شیٹ کا نوٹس لینے کے بعد ان (ستیندر جین) کے خلاف کافی ثبوت موجود ہیں۔ عدالت نے جین کی اہلیہ پونم جین اور دو دیگر اجیت پرساد جین اور سنیل کمار جین کو منی لانڈرنگ کی روک تھام کے قانون کی دفعات کے تحت درج ایک کیس میں ضمانت دے دی۔ Court Adjourns Hearing On Bail Plea of Satyendar Jain

یہ بھی پڑھیں: دہلی کے وزیر صحت ستیندر جین کا خصوصی انٹرویو

واضح رہے کہ دہلی کے وزیراعلی اروند کیجریوال نے ایک پریس کانفرنس میں کہا تھا کہ مرکزی تفتیشی ایجنسی (ای ڈی) کی جانب سے دہلی کے وزیر صحت ستیندر جین Delhi Health Minister Satyender Jain کو گرفتار کیا جاسکتا ہے۔ کیجریوال نے الزام لگایا تھا کہ مرکزی حکومت جانچ ایجنسی کا غلط استعمال کر رہی ہے۔

یواین آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.