ملک بھر میں کورونا وائرس کے معاملے میں اضافہ ہو رہا ہے۔ دہلی کی بات کریں تو 2 مارچ کو پہلا معاملہ سامنے آیا، جب سنگا پور سے لوٹے ایک شخص کو رام منوہر لوہیا ہسپتال میں بھرتی کرایا گیا۔ اس کے بعد دھیرے دھیرے کورونا سے متاثرہ افراد میں اضافہ ہوتا گیا۔
دہلی میں کورونا وائرس سے متاثرین کی تعداد حیران کرنے والی ہے۔
مارچ میں کورونا سے متاثر - 26
سفر سے منسلک معاملے - 29
پسپتال سے ڈسچارج - 5
خیال رہے کہ دنیا بھر میں کورونا وائرس سے اب تک نو لاکھ سے زائد افراد متاثر ہیں۔ کورونا وائرس سے دنیا بھر میں 48 ہزار سے زائد افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔ دنیا بھر میں کورونا وائرس سے متاثر افراد میں سے تقریبا دو لاکھ افراد ٹھیک ہو چکے ہیں۔
بھارت میں کورونا وائرس سے دو ہزار سے زائد افراد متاثر ہیں، جبکہ بھارت میں کورونا وائرس سے ہلاک ہونے والوں کی تعداد 66 ہو چکی ہے۔ کورونا وائرس سے متاثر افراد میں سے 176 ٹھیک ہو چکے ہیں۔