ہفتے کے روز ملک میں 55 لاکھ 91 ہزار 657 افراد کو کورونا کے ٹیکے لگائے گئے اور اب تک 50 کروڑ 68 لاکھ 10 ہزار 492 افراد کو ویکسین دی جا چکی ہے۔
اتوار کی صبح مرکزی وزارت صحت کی جانب سے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق گذشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا کے 39070 نئے کیسز کی رپورٹ ساتھ متاثرین کی مجموعی تعداد تین کروڑ 19 لاکھ 34 ہزار 455 ہو گئی ہے۔
اس دوران 43 ہزار 910 مریضوں کی صحتیابی کے بعد اس وبا کو شکست دینے والے افراد کی کل تعداد تین کروڑ 10 لاکھ 99 ہزار 771 ہو گئی ہے۔ ایکٹو کیسز 5331 سے گھٹ کر چار لاکھ چھ ہزار 822 ہو گئے ہیں۔
مزید پڑھیں: دو الگ ویکسین لینے والوں پر آئی سی ایم آر کا مطالعہ
اسی عرصے میں 491 مریضوں کی موت کے سے ہلاک شدگان کی مجموعی تعداد بڑھ کر چار لاکھ 27 ہزار 862 ہو گئی ہے۔ ملک میں ایکٹیوکیسز کی شرح گھٹ کر 1.27 فیصد شفا یابی کی شرح 97.39 فیصد اور اموات کی شرح 1.34 فیصد ہو گئی ہے۔
یو این آئی