ETV Bharat / state

ملک میں کورونا ٹیسٹ لیب کی تعداد بڑھ کر 1774 ہوئی

author img

By

Published : Sep 21, 2020, 7:47 PM IST

اس وقت آرٹی پی سی آر مبنی ٹیسٹنگ لیبارٹریز 903 (سرکاری-476، نجی-427) ہیں جبکہ ٹرونیٹ مبنی ٹیسٹنگ لیبارٹریز کی تعداد 746 (سرکاری 552، نجی 194) اور سی بی این اے اے ٹی مبنی لیبارٹریز 125 (سرکاری 34، نجی 91) ہیں۔ ان 1774 لیبارٹریز نے 20ستمبر کو 7,31,534 نمونوں کی جانچ کی۔

ملک میں کورونا ٹیسٹ لیب کی تعداد بڑھ کر 1774 ہوئی
ملک میں کورونا ٹیسٹ لیب کی تعداد بڑھ کر 1774 ہوئی

ملک میں کورونا وائرس 'کووڈ-19' کے انفیکشن کا پتہ لگانے والی کورونا جانچ لیبارٹریز کی تعداد بڑھ کر 1774 ہوگئی ہے۔
انڈین کونسل آف میڈیکل ریسرچ کی جانب سے پیر کے روز جاری اعدادوشمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا جانچ لیب کی فہرست میں ایک نام کا اضافہ ہوگیا ہے۔ ان میں سرکاری 1062 اور نجی لیبارٹریز712 ہیں۔

اس وقت آرٹی پی سی آر مبنی ٹیسٹنگ لیبارٹریز 903 (سرکاری-476، نجی-427) ہیں جبکہ ٹرونیٹ مبنی ٹیسٹنگ لیبارٹریز کی تعداد 746 (سرکاری 552، نجی 194) اور سی بی این اے اے ٹی مبنی لیبارٹریز 125 (سرکاری 34، نجی 91) ہیں۔ ان 1774 لیبارٹریز نے 20ستمبر کو 7,31,534 نمونوں کی جانچ کی۔ اس طرح اب تک کل 6,43,92,594 نمونوں کی جانچ کی جاچکی ہے۔
گزشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا انفیکشن کے 86961 نئے معاملے سامنے آنے سے اب تک انفیکشن کے شکار ہوئے لوگوں کی تعداد بڑھ کر 54 لاکھ سے تجاوز کرتے ہوئے 54,87,580 ہوگئی ہے حالانکہ 20 ستمبر کو 93356 متاثرین کے صحت یاب ہونے اور اور 1130 کی موت سے انفیکشن کے فعال معاملات میں 7525 کی کمی درج کی گئی ہے۔ملک بھر میں اس وقت کورونا انفیکشن کے 10,03,299 فعال معاملات ہیں۔
قابل ذکر ہے کہ ملک میں 23 جنوری تک صرف پنے کی ایک تجربہ گاہ میں کورونا وائرس جانچ کی سہولت تھی جو 23 مارچ کو بڑھ کر 160ہوگئی اور اب ملک کی 1774 لیبارٹریز کورونا کی جانچ میں مصروف ہیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.