ETV Bharat / state

ملک میں کورونا ریکوری کی شرح 77.23 فیصد - ملک میں کورونا ریکوری کی شرح 77.23 فیصد

گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ملک میں 70,072 کورونا متاثرین کے صحت یاب ہونے سے قومی اوسط پر ریکوری شرح بڑھ کر 77.23ہوگئی ہے۔

ملک میں کورونا ریکوری کی شرح 77.23 فیصد
ملک میں کورونا ریکوری کی شرح 77.23 فیصد
author img

By

Published : Sep 5, 2020, 7:39 PM IST

نئی دہلی: ملک میں گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران 70,072 کورونا متاثرین کے صحت یاب ہونے سے قومی اوسط پر ریکوری شرح بڑھ کر 77.23ہوگئی ہے۔

صحت اور خاندانی فلاح و بہبود کی مرکزی وزارت کی طرف سے سنیچر کو جاری اعدادو شمار کے مطابق گزشتہ چوبیس گھنٹوں میں پورے ملک میں 70,072 کورونا متاثرین صحت یاب ہوئے ہیں جس سے اب تک کورونا متاثرین کو شکست دینے والے لوگوں کی تعداد بڑھ کر 31,07,223ہوگئی ہے۔

ریکوری شرح کے معاملہ میں بہار سب سے آگے ہے۔ بہار میں ریکوری شرح 88 فیصد ہے۔ اس کے علاوہ دہلی میں ریکوری شرح 87 فیصد، تملناڈو میں 87فیصد، مغربی بنگال میں 84 فیصد، راجستھان میں 82 فیصد اور گجرات میں 81 فیصد ہے۔

اس کے علاوہ ہریانہ میں ریکوری شرح 79فیصد، اوڈیشہ میں 77فیصد، جموں۔کشمیر میں 77فیصد، مدھیہ پردیش میں 76فیصد، آندھراپردیش میں 78فیصد، اترپردیش میں 75فیصد، تلنگانہ میں 76فیصد، مہاراشٹر میں 73فیصد، کرناٹک میں 72فیصد، کیرالہ میں 74فیصد، پنجاب میں 71فیصد، جھارکھنڈ میں 67 فیصد اور چھتیس گڑھ میں 48 فیصد ہے۔

گزشتہ چوبیس گھنٹوں میں کورونا انفیکشن کے 86,432 نئے معاملے سامنے آنے سے اب تک انفیکشن کا شکار ہوئے لوگوں کی تعداد بڑھ کر 40,23,179 ہوگئی ہے۔ 4 ستمبرکو 70,72متاثرہ افراد کے اس وائرس سے نجات پانے اور 1,089مریضوں کی موت سے انفیکشن کے فعال معاملات میں 15,271کی تیزی آئی ہے۔ پورے ملک میں اس وقت کورونا انفیکشن کے 8,46,395فعال معاملے ہیں۔

For All Latest Updates

TAGGED:

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.