ETV Bharat / state

کورونا: 'ون ایئر آف دی فیئر' کے ذریعہ بیداری مہم - دہلی میں ہیلتھ کیمپ کا انعقاد

اس موقع پر مقامی اسکول کی طالبات نے ناصر احمد صدیقی کے ہدایت کاری میں بنائے گئے ڈرامہ 'ون ایئر آف دی فیئر' کے ذریعے لوگوں کو کووڈ 19 کے حوالے سے بیدار کیا۔

کورونا: 'ون ایئر آف دی فیئر' کے ذریعہ بیداری مہم

author img

By

Published : Dec 20, 2020, 10:28 PM IST

قومی دارالحکومت دہلی میں ایجائل انوویٹرز فاؤنڈیشن کے زیر اہتمام ہیلتھ کیمپ کا انعقاد کیا گیا۔ سلطان پور، جنوبی دہلی کے فاؤنڈیشن ہیڈ کوارٹر میں منعقدہ پروگرام میں گھریلو کام کرنے والی خواتین نے حصہ لیا۔

کورونا: 'ون ایئر آف دی فیئر' کے ذریعہ بیداری مہم

اس موقع پر مقامی اسکول کی طالبات نے ناصر احمد صدیقی کے ہدایت کاری میں بنائے گئے ڈرامہ 'ون ایئر آف دی فیئر' کے ذریعے لوگوں کو کوڈ 19 کے حوالے سے بیدار کیا۔

وہیں ایجائل انوویٹرز فاؤنڈیشن کی جانب سے چھ آنگن واڑی اور آشا کارکنان کو کورونا بحران میں عوام کی مدد کے لئے اعزاز سے نوازا گیا۔ مٹکا کی آرائش اور پینٹنگ مقابلوں میں فاتح بچوں کے والدین کو بھی انعامات دئے گئے۔

فاؤنڈیشن کی ڈاکٹر ٹیم نے سوشل ڈیسٹینسنگ پر عمل کرتے ہوئے 'کوویڈ -19 احتیاط ہی بچاؤ ہے' پر 20 چھوٹے گروپ تشکیل دے کر لوگوں سے معلومات شیئر کیں۔

سنٹر ڈائریکٹر نجمی صدیقی نے ایجائیل انوویٹرز فاؤنڈیشن کی جانب سے سب کو سینیٹائزر تقسیم کیا۔

غور طلب ہے کہ یہ فاؤنڈیشن ایک غیر منفعتی تنظیم ہے، جو معاشرتی بہتری کے لئے وقف ہے اور معاشرے کو بنیادی سہولیات کی فراہمی کے لئے کوشاں ہے۔ فاؤنڈیشن کا مشن صحت، تعلیم، روزگار اور ہنگامی ردعمل کی اچھی طرح سے تعریف اور ان پر عملدرآمد کرنا ہے۔

وہیں سنتوش میڈیکل یونیورسٹی کی طالبہ شازیہ نے کامیاب اسٹیج کا انعقاد کیا۔

پینٹنگ مقابلے میں اسکول کی طالبہ شیوانی، کومل اور نشکیتا نے پہلا، دوسرا اور تیسرا انعام حاصل کیا۔ جبکہ مٹکا رنگولی میں نیہا، شیوانی کماری اور خوشی سیفی بالترتیب پہلا، دوسرا اور تیسرا انعام جیتنے میں کامیاب رہیں۔

یہ بھی پڑھیں: امت شاہ این آر سی کے سوال پر خاموش کیوں؟

وبائی صورتحال کے دوران پروگرام کی بے پناہ کامیابی سے پرجوش ایجائل انوویٹرز فاؤنڈیشن کے تینوں ڈائریکٹرز نے اعلان کیا کہ سلطان پور سنٹر میں باقاعدہ سرگرمیاں جاری رہیں گی جبکہ ماہانہ صحت کے کیمپ شانتی کالونی منڈی گاؤں، کھرگ-چندن ہولا، راجن نگر دوارکا اور کھوڑاکالونی غازی آباد میں لگائے جائیں گے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.