نومپنہ: نائب صدر جمہوریہ جگدیپ دھنکھر نے کہا ہے کہ ترقی میں شراکت داری اور صلاحیت سازی میں تعاون بھارت اور کمبوڈیا کے درمیان دوستی کے اہم ستون ہیں۔ کمبوڈیا کے دورے پر گئے دھنکھر نے جمعہ کو یہاں بھارتی برادری کی طرف سے ان کے اعزاز میں منعقدہ ایک تقریب میں دونوں ممالک کی قدیم روایت اور مشترکہ وراثت اور ثقافتی رشتوں کا حوالہ دیا۔ انہوں نے کہا کہ ان کا کمبوڈیا کا دورہ دونوں ممالک کے درمیان سفارتی تعلقات کے 70 سال مکمل ہونے پر اس ملک کے ساتھ بھارت کے تعلقات کی اہمیت کو ظاہر کرتا ہے۔ Dhankhar addressed Indian diaspora in Cambodia
انہوں نے کہا کہ یہ بھی اہم ہے کہ وہ نائب صدر کے طور پر اپنے پہلے غیر ملکی دورے پر کمبوڈیا آئے ہیں۔ اس موقع پر وزیر خارجہ ڈاکٹر ایس جے شنکر، کمبوڈیا کے وزیر ثقافت اور کمبوڈیا میں ہندوستان کے سفیر اور کئی دیگر معززین اور ہندوستانی نژاد شہریوں کی بڑی تعداد موجود تھی۔ نائب صدر جمہوریہ نے کہا کہ ہندو مت، بدھ مت، پالی اور سنسکرت زبانیں دونوں ممالک کے مشترکہ ثقافتی ورثے کی علامت ہیں۔ اسی طرح انگکور واٹ مندر بھی دونوں ممالک کے تعلقات کا عکاس ہے۔
یہ بھی پڑھیں: Vice President Leaves for Cambodia نائب صدر جمہوریہ جگدیپ دھنکھڑ کمبوڈیا کیلئے روانہ
دھنکھر نے کہا کہ کمبوڈیا بھارت کو بدھ مت کی سرزمین کے طور پر دیکھتا ہے اور بھارت بھی تہذیب کی بنیاد پر کمبوڈیا کو اپنا خاندان سمجھتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ترقی کے شعبے میں شراکت داری اور صلاحیت سازی کے شعبے میں تعاون دونوں ممالک کے درمیان دوستی کے اہم ستون ہیں۔ دھنکھر نے کہا کہ کمبوڈیا کے 2000 سے زیادہ افسران نے ہندوستان میں فوجی اور دیگر اداروں میں تربیت حاصل کی ہے اور وہ اب کمبوڈیا کی ترقی میں اہم کردار ادا کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہندوستان کمبوڈیا کے تعمیراتی ورثے اور یادگاروں کے تحفظ کے میدان میں بھی کام کر رہا ہے۔
یو این آئی