ETV Bharat / state

جے ای ای مین امتحان لیک کیس: جانچ سپریم کورٹ کے جج سے کرانے کا مطالبہ - Congress seeks SC-monitored probe into JEE exam paper leak

جے ای ای مین امتحان میں پیپر لیک ہونے کے معاملے کو انتہائی سنگین قرار دیتے ہوئے کانگریس نے اسے ملک کے بچوں کے مستقبل سے کھلواڑ کا نام دیا اور کہا کہ یہ ایک بڑا گھپلہ ہے اور پورے معاملے کی جانچ سپریم کورٹ کے جج کی سربراہی میں کمیٹی بنا کر انکوائری کرائی جائے۔

جے ای ای مین امتحان لیک کیس: جانچ سپریم کورٹ کے جج سے کرانے کا مطالبہ

author img

By

Published : Sep 4, 2021, 3:52 PM IST

کانگریس ترجمان گورو بالو، الکا لامبا اور پارٹی کے طلبہ ونگ این ایس یو آئی کے صدر نیرج کندن نے ہفتہ کو یہاں پارٹی ہیڈ کوارٹر میں ایک مشترکہ پریس کانفرنس میں بتایا کہ بھارتیہ جنتا پارٹی کی حکومت نے ہر مسابقتی امتحان کو گھوٹالوں کا گڑھ بنا دیا ہے اور جے ای ای مین کی طرح بڑے امتحانات میں لاکھوں روپے دے کر پیپر لیک ہو رہے ہیں۔

انہوں نے بتایا کہ اب ہر بڑے امتحان کے پرچے لیک ہو رہے ہیں اور پیپر لاکھوں روپے میں فروخت ہو رہے ہیں۔ اس طرح بھارتیہ جنتا پارٹی 'بیچتے جاؤ پیپر' والی پارٹی بن کر سامنے آئی ہے۔

کانگریس رہنماؤں نے بتایا کہ ملک میں بڑے امتحانات کی ذمہ داری اس حکومت میں 2017 میں نیشنل ٹیسٹنگ ایجنسی کو دی تھی لیکن یہ ایجنسی ناقابل اعتماد بن کر منظر عام پر آئی ہے۔ ہر سال اس کے امتحانات میں پیپر لیک ہوتا ہے اور ایجنسی ذمہ داری نبھانے میں ناکام ہو رہی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: جے ای ای مین کی ٹاپر کاویہ چوپڑا سے ای ٹی وی بھارت کی خصوصی بات چیت

انہوں نے بتایا کہ یہ کوئی عام بات نہیں ہے کہ ملک کے سب سے معتبر داخلہ امتحان کے پرچے لیک ہو رہے ہیں۔ اس کی مکمل تحقیقات ہونی چاہیے اور وزیراعظم کو باہر آکر نوجوانوں کو اعتماد میں لینا چاہیے کہ وہ اس کے ذمہ دار ہیں اور آئندہ ایسی صورتحال پیدا نہیں ہوگی۔

یو این آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.