گوئل، نارتھ ایم سی ڈی میں کانگریس پارٹی کے سینئر رہنما تھے اور تین بار اسٹینڈنگ کمیٹی کے چیئرمین بھی رہ چکے ہیں، فی الحال وہ پارٹی میں نظر انداز ہونے کی وجہ سے کافی ناراض تھے۔
دوسری طرف نائب وزیراعلیٰ منیش سسودیا نے مکیش گوئل اور ان کے حامیوں کا پارٹی میں خیرمقدم کرتے ہوئے کہا کہ ان کے آنے سے عام آدمی پارٹی کا خاندان اور بھی بڑا ہو گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ مکیش گوئل، عام آدمی پارٹی کے کام سے متاثر ہو کر پارٹی میں شامل ہو رہے ہیں۔ وہ خود بھی علاقے میں کام کرنے کے حوالے سے جانے جاتے ہیں۔
پریس کانفرنس کے دوران دہلی کے نائب وزیراعلیٰ اور عام آدمی پارٹی کے سینئر لیڈر منیش سسودیا نے گوئل اور ان کے حامیوں کو میڈیا کے روبرو پیش کیا۔ اس موقع پر گوئل نے کہا کہ انہوں نے عام آدمی پارٹی کی کامیابیوں سے متاثر ہوکر پارٹی میں شامل ہورہے ہیں۔ پارٹی نے دہلی کی ترقی کےلیے بہت کچھ کیا ہے۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ کانگریس میں رہتے ہوئے جس لیڈر نے عام آدمی پارٹی کی سخت مخالفت کی تھی تاہم اب وہ پارٹی کی کارکردگی سے متاثرہوکر پارٹی میں شامل ہورہے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: دہلی میں ڈیڑھ سال بعد کھلے اسکول
واضح رہے کہ انتخابات سے عین قبل سینئر رہنماؤں کے پارٹی چھوڑنے سے کانگریس کو کافی نقصان ہوسکتا ہے۔ آئندہ سال منعقد ہونے والے بلدی انتخابات کے پیش نظر سیاسی سرگرمیوں میں اضافہ ہوا ہے۔