دہلی میونسپل کارپوریشن انتخابات سے قبل سیاسی رہنماوں کا پارٹی تبدیل کرنے کا سلسلہ Political Leaders Changing Parties جاری ہے۔ آج کانگریس پارٹی کے رہنما ایڈووکیٹ انل گوتم عام آدمی پارٹی میں شامل Anil Gautam Joins Aam Aadmi Party ہو گئے۔
سریتا سنگھ نے کہا کہ عام آدمی پارٹی کے کام سے متاثر ہو کر نہ صرف دہلی بلکہ پورے ملک کے مختلف علاقوں سے لوگ مسلسل عام آدمی پارٹی میں شامل ہو رہے ہیں۔ اسی سلسلے میں آج روہتاس نگر اسمبلی سے کانگریس لیڈر انل گوتم اپنی پوری ٹیم کے ساتھ عام آدمی پارٹی میں شامل ہوگئے، عام آدمی پارٹی نے ان کا پرتپاک استقبال کیا۔
انل گوتم 2012-2017 تک کانگریس کے کارپوریٹر رہے ہیں۔ سیاست میں ہونے کے ساتھ ساتھ وہ وکیل بھی ہیں۔ وہ اپنے وقت کے بہترین میونسپل کونسلر قرار پائے۔ کانگریس میں رہتے ہوئے انہوں نے کئی اہم ذمہ داریاں نبھائیں۔ بابر پور ضلع کانگریس کے نائب صدر نوین شرما، بلاک جنرل سکریٹری دنیش وششت اور او بی سی مورچہ کے انچارج ہیمنت یادو سمیت درجنوں رہنما نے پارٹی میں شمولیت اختیار کی۔
عام آدمی پارٹی میں شامل ہونے پر ایڈووکیٹ انل گوتم نے کہا کہ مجھے ایک نئی سمت میں جانا ہے۔ دہلی میں عام آدمی پارٹی کے کام سے پورا ملک متاثر ہو رہا ہے۔ سب کہتے ہیں کہ عام آدمی پارٹی جیسا کام کوئی نہیں کرتا۔ 'میں وزیر اعلی اروند کیجریوال کے کام کرنے کے انداز سے ہمیشہ متاثر ہوا ہوں۔ اسی لیے میں نے پارٹی میں شامل ہونے کا ارادہ کیا۔ مجھے خوشی ہے کہ عام آدمی پارٹی نے مجھ پر اعتماد ظاہر کیا اور مجھے پارٹی میں شامل ہونے کا اعزاز بخشا۔'