اطلاع کے مطابق دہلی کے بی جے پی یونٹ نے دہلی میں واقع غیر قانونی کالونیوں کو اختیار دینے کے فیصلے سے خوش ہو کر ایک ریلی کے ذریعے وزیر اعظم مودی کا شکریہ ادا کرنے جارہی ہے جو دہلی کے تاریخی رام لیلا میدان میں 22 دسمبر کو منعقد ہوگا جس کی تیاری پوری کر لی گئی ہے۔
اس ریلی کے لیے رام یلیلا میدان میں ایک عظیم الشان اسٹیج تیار کیا گیا ہے جس میں ہزاروں کرسیاں، لوہے کی پائپوں پر لاؤڈ اسپیکر ،اور کئی ایل ای ڈی اسکرین لگائے گئے ہیں تاکہ عوام وزیر اعظم کو دیکھ سکیں۔
تیاریوں کے جائزہ لینے کے لئے دہلی بی جے پی کے صدر منوج تیواری ، سابق صدر وجے گوئل ، شمالی دہلی میونسپل کارپوریشن میں اسٹینڈنگ کمیٹی کے چیئرمین، جے پرکاش صبح سے ہی یہاں موجود ہیں تا کہ ان تیاریوں میں کسی طرح کی کمی باقی نہ رہے۔
جے پرکاش نے ای ٹی وی بھارت سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ وزیر اعظم کی غیر سرکاری کالونیوں کو اختیار دینے کے تاریخی فیصلے کے لئے یہ استقبالی ریلی کی جا رہی ہے جس میں رقریبا ایک لاکھ سے زیادہ لوگوں کے شامل ہونے کی امید ہے۔
اس ریلی کی دیکھتے ہوئے یہاں کی سیکیورٹی بھی سخت کر دی گئی ہے اس پورے میدان کو ایس پی جی نے ایک دن پہلے سے ہی اپنے حفاظتی دائرے میں لے لیا ہے۔
واضح رہے کے کچھ ہی دنوں میں دہلی اسمبلی انتخابات ہونے ہیں جس سے قبل بی جے پی یہ ریلی نکال رہی ہے۔ اس ریلی کے ذریعے وزیر اعظم اور بی جے پی قائدین کا دہلی کے ووٹروں پر بھی نشانہ ہوگا۔