تھانہ مکھرجی نگر سے تعلق رکھنے والے منجیت ماٹا نامی شخص نے انوشکا شرما کے خلاف شکایت دی ہے۔ اس شکایت میں لکھا ہے کہ انوشکا شرما کی جانب سے پروڈیوس کی گئی ویب سیریز پاتال لوک میں کئی ایسی باتیں ہیں، جس سے لوگوں کے جزبات کو ٹھیس پہنچتی ہے۔ شکایت میں انوشکا شرما کے خلاف قانونی کاروائی کا بھی مطالبہ کیا گیا ہے۔
ان دنوں انوشکا شرما کی جانب سے پروڈیوس کی گئی ویب سیریز پاتال لوک کافی سرخیوں میں ہے لیکن انہی سرخیوں کے ساتھ انوشکا شرما کی مشکلات میں اضافہ ہوتا نظر آ رہا ہے۔ ان کے خلاف دہلی کے مکھرجی نگر تھانہ علاقے میں رہنے والے منجیت ماٹا نام کے ایک شخص نے شکایت درج کرائی ہے۔
یہ شکایت انہوں نے مکھرجی نگر تھانہ میں دی ہے۔ جس میں انوشکا شرما کے خلاف لوگوں کے جزبات کو ٹھیس پہنچانے پر قانونی کاروائی کا مطالبہ کیا گیا ہے۔ بتایا جاتا ہے کہ ابھی محض شکایت ہی درج کی گئی ہے۔ بھی یہ صاف نہیں ہے کہ ایف آئی آر ہوئی ہے۔