ETV Bharat / state

'نفرت پھیلانے والے ملک کے دشمن' - وزیر اعلیٰ اروند کیجریوال کی پریس کانفرنس

ملک بھر میں کورونا وائرس کی وبا پھیلنے کے بعد سے ہی ایک خاص طبقے کو نشانہ بنایا جا رہا تھا جیسے کہ کورونا وائرس چین سے نہیں بلکہ بھارت میں مقیم مسلم سماج سے ہی پھیلا ہو۔

وزیر اعلیٰ اروند کیجریوال
وزیر اعلیٰ اروند کیجریوال
author img

By

Published : Apr 14, 2020, 9:26 PM IST

اب اس پورے معاملے پر دہلی کے وزیر اعلیٰ اروند کیجریوال نے آج پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ جو لوگ اس دور میں بھی زہر افشانی بیانات دیتے ہوئے ہندو مسلم کر رہے ہیں وہ نہ صرف سماج کے دشمن ہیں بلکہ وہ بھارت کے بھی دشمن ہیں۔

وزیر اعلیٰ اروند کیجریوال کی پریس کانفرنس

حالانکہ کچھ روز قبل تک دہلی کے وزیراعلیٰ اروند کیجریوال اپنی میڈیا بریفنگ کے دوران کورونا وائرس سے متعلق جو اعداد و شمار بتا رہے تھے، ان میں تبلیغی جماعت کا ذکر الگ سے کیا جا رہا تھا۔

جس پر دہلی اقلیتی کمیشن نے بھی اعتراض جتاتے ہوئے کہا تھا کہ حکومت کے اس انداز سے عوام کے درمیان ایک غلط اطلاع پہنچ رہی ہے، جس کے منفی اثرات بعد میں بوانہ اور دیگر علاقوں میں دیکھنے کو ملے جہاں مذہب کی بنیاد پر ایک خاص طبقہ کے لوگوں کے ساتھ مار پیٹ کی خبریں سامنے آئیں۔

حالانکہ دہلی حکومت کی جانب سے اس طرح کے اعلان میں کافی دیر ہوئی تاہم دہلی حکومت کی جانب سے نفرت کے خلاف اٹھایا گیا یہ قدم قابل قبول ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.