دہلی کی 'لو کش رام لیلا کمیٹی' گزشتہ کئی برسوں سے لال قلعہ کے احاطہ میں رام لیلا کے پروگرام منعقد کرتی ہے۔ اور وزیراعلی اروند کیجریوال گزشتہ روز اس پروگرام میں بطور مہمان خصوصی شرکت کی۔
اس موقع پر بالی ووڈ کی معروف اداکارہ بھومی پڈنیکر بھی موجود رہیں۔
رام لیلا کے اسٹیج پر سے بھگوان شری رام نے راون کو ہلاک کیا اور اس کے بعد راون کا پتلا جلانے پروگرام کیا گیا۔ اس موقع پر وزیراعلی اروند کیجریوال اور اداکارہ بھومی پڈنیکر کو اعزاز سے نوازا گیا۔
حالانکہ اس موقع پر کیجریوال نے پروگرام کے دوران فضائی آلودگی نہ پھیلے اس لیے ان پتلوں میں بہت کم پٹاخوں کا استعمال کیا گیا ہے۔
کیجویوال نے اس موقع پر کہا کہ' مجھے خوشی ہے کہ ہماری دہلی کے لوگوں نے راون کی طرح ڈینگو کو بھی ہلاک کیا ہے'۔
کیجریوال نے اس موقع پر شہر میں آلودگی کم ہونے کا بھی ذکر کیا اور یہ بھی کہا کہ چھوٹی دیوالی کے موقع پر دہلی حکومت کناٹ پیلیس میں ایک لیزر شو منعقد کررہی ہے۔