ETV Bharat / state

پارلیمنٹ کے احاطہ میں بڑے پیمانہ پر صاف صفائی مہم - کورونا وائرس

سینٹرل پبلک و رکس ڈپارٹمنٹ(سی پی ڈبلیو ڈی)، نئی دہلی میونسپل کونسل اور دیگر ایجنسیوں نے جمعہ کو پارلیمنٹ کے احاطہ میں واقع تمام عمارتوں میں بڑے پیمانہ پر صاف صفائی مہم چلائی۔

پارلیمنٹ کے احاطہ میں بڑے پیمانہ پر صفائی مہم

author img

By

Published : May 30, 2020, 8:38 PM IST

اس مہم میں پرائیویٹ دفاتر، ٹوائلیٹس او تمام عوامی مقامات سمیت اندر او ر باہر تمام جگہ کی باریکی سے صفائی ستھرائی کی گئی۔

اس سے پہلے لوک سبھا کے اسپیکر اوم برلا نے کورونا وائرس کو پھیلنے سے روکنے کے لیے پارلیمنٹ کمپلکس میں لوک سبھا سکریٹریٹ کی طرف سے کی گئی تیاریوں کا معائنہ کیا تھا اس سے پہلے 21مارچ کو بھی اسی طرح کی مہم چلائی گئی تھی۔ اس موقع پر انہوں نے کہا تھا کہ کووڈ۔ 19کی روک تھام کے لیے بیداری اور اعتدال پسندی بہت ضروری ہے۔ اس کے بعد وقفہ وقفہ پر کئی مرتبہ صفائی صفائی کی گئی۔

سرکاری ذرائع کے مطابق آج چلائی گئی مہم میں پارلیمنٹ میں کام کررہی متعلقہ ایجنسیوں نے پارلیمنٹ کمپلکس میں اور آس پاس صفائی ستھرائی یقینی بنانے کے لیے خصوصی آلات اور سوڈیم ہائیڈروکلورائیڈ جیسے جراثیم کش کا استعمال کیا۔

پارلیمنٹ کمپلکس میں احتیاطی اقدامات کے طورپر اور یہاں کام کرنے والے حکام کے متاثرین کے رابطہ میں آنے کے اندیشہ کو کم کرنے کے لئے صفائی مہم ہفتہ کے آخر میں چلائی گئی۔

ذرائع کے مطابق اس وقت لوک سبھا سکریٹریٹ سے جاری ہدایتوں کے مطابق کچھ حکام اور ملازم گھر سے کام کررہے ہیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.